.

مسجد قبا میں نماز عید کا روح پرور فضائی منظر سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فوٹوگرافر اسامہ الحربی نے فضائی عکس بندی کے ذریعے مدینہ منورہ میں مسجد قبا میں عید کی نماز کا روح پرور اور رعب دار منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ مسجد قبا کو اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس مسجد کے فضائل میں متعدد احادیث مبارکہ آئی ہیں۔ ایک حدیث کے مفہوم کے مطابق مسجد قبا میں نماز پڑھنے والے کو ایک عمرے کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔ مسجد قبا کی فضیلت کے پیش نظر اس مسجد کو مسلمانوں کی جانب سے ہمیشہ سے خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔

اسامہ الحربی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نماز عید کے فضائی منظر کا وڈیو کلپ پوسٹ کیا۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آ رہا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حال ہی میں مسجد قبا میں نمازیوں کی گنجائش میں دس گنا اضافے کے لیے نئے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مسجد قبا کو تاریخ کے ادوار میں فن تعمیر اور توسیع کے حوالے سے اہمیت حاصل رہی ہے۔ اس کا آغاز عہدِ نبوی (ﷺ) سے ہوا اور پھر خلفاء راشدین کے ادوار ، اموی اور عباسی ادوار سے گزرتا ہوا موجودہ مملکت سعودی عرب کے قیام پر اختتام پذیر ہوا۔ اس آخری دور میں شاہ عبدالعزیز آل سعود سے لے کر ان کے فرماں روا بیٹوں تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں