وڈیو : سرطان سے لڑنے والی سوڈانی طالبہ کے پر تپاک استقبال کے جذباتی مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں گذشتہ دو روز کے دوران میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔ وڈیو میں ایک اسکول کی طالبات اپنی ایک ساتھی طالبہ کا پر تپاک استقبال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ طالبہ سرطان کے مرض سے شفایاب ہو کر اسکول واپس آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی وسطی ریاست الجزیرہ میں مذکورہ طالبہ جب "اساس اسکول" پہنچی تو اس کی ساتھی طالبات قطار میں کھڑی ہو گئیں اور گرم جوشی کے ساتھ اس طالبہ کا شان دار استقبال کیا۔

سوڈان میں سرطان کے مرض میں مبتلا مریض بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک سرگرم تنظیم "کلنا قیم" کے ذمے دار محمد فضول نے العربیہ ڈاٹ نیٹ / الحدث ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں بتایا کہ 13 سالہ طالبہ وعد محمد نے دو سال قبل خون کے سرطان کا شکار ہونے کے بعد اپنے علاج کا سفر شروع کیا تھا۔

فضول کے مطابق وعد اس حوالے سے بہت آگاہی رکھتی ہے۔ وہ اپنی ریاست میں سرطان سے لڑنے والوں کے لیے مزاحمت کی ایک علامت بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیل جانے والی اس وڈیو کو سیکڑوں افراد نے پسند کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں