نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے مقدمے میں قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی سیاستدان، ٹی وی میزبان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سڑک پر ایک شخص پر تشدد کر کے ہلاک کرنے کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سڑک پر جھگڑے میں ایک شخص کی موت کے 3 دہائیوں پرانے مقدمے میں بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پر جھگڑے کے دوران ایک شخص کو اپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے سدھو پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں رہا کر دیا تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت کے حکم پر بھارتی پنجاب کی پولیس نوجوت سنگھ سدھو کو گرفتار کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں