سعودی عرب کی پہلی آٹو کراس اسپورٹس ٹریننر افنان المرغلانی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انجینئر افنان المرغلانی اپنی عدیم النظیر کامیابی کے بعد سعودی خاتون کی تکریم میں مزید اضافے کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں آٹو کراس اسپورٹس سکھانے والی پہلی لائسنس یافتہ ٹرینر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

افنان المرغلانی میڈیکل انجیئنرنگ کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں آٹو کراس اسپورٹس کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ مملکت کی ایک سرکردہ میڈیکل کمپنی میں ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

منفرد اعزاز اپنے نام کرنے والی افنان المرغلانی کو تیز رفتار کاروں سے عشق ہے۔ اس شعبے میں انہوں نے اپنی مہارت میں اضافے کے لیے باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

’’سعودی اٹو موبائلز اور موٹر سائیکل فیڈریشن‘‘ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے افنان کو آٹو کراس اسپورٹس کی تربیت دینے کا باقاعدہ اجازت نامہ ملنے مبارک باد پیش کی ہے۔

یاد رہے اٹو کراس کھیل کے دوران تیز رفتار گاڑیاں پہلے سے مقرر کردہ ٹریک میں چلانا ہوتی ہیں۔ مقابلے میں شریک ڈرائیوروں کو ٹریک میں جا بجا رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے رنگ کے اندر اپنی گاڑی دوڑانا ہوتی ہے تاکہ کم سے کم وقت پر ٹارگٹ پر پہنچ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں