سعودی عرب:جدہ سیزن میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں 20 لاکھ زائرین کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں سیزن 2022 اپنی تمام تررنگینیوں اور رنگارنگ پروگراموں کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے۔جدہ سیزن کے 2 مئی کو شروع ہونے کے بعد سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں قریباً 20 لاکھ زائرین کی آمد ہوچکی ہے۔

یہ میگا ایونٹ ماہ مقدس ماہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد 2 مئی کوعیدالفطر کے پہلے دن شروع ہوا تھا۔اس کے بعد اس میں مختلف قسم کے رنگا رنگ تفریحی پروگرام پیش کیے گئے ہیں۔ان میں سرک ڈو سولیل شو بھی شامل ہے۔

زائرین کی اتنی بڑی تعداد میں آمد جدہ سیزن 2022 میں منفرد تاریخی، ثقافتی اور تفریحی پیش کشوں کی دریافت میں ان کی بے پایاں دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

’ہمارے اچھے دن‘ کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والے اس میلے کے دوسرے ایڈیشن میں دو ماہ کے دوران میں مجموعی طور پرقریباً 2800 سرگرمیاں شامل ہیں۔

مملکت کی دوبارہ تصورکردہ تفریحی صنعت اور نئے وژن کی بنیاد پر جدہ سیزن میں 70 باہم تعاملی تجربات، کھیلوں کے دلدادگان کے لیے 60 سے زیادہ تفریحی پیش کشیں، سات عرب ڈرامے، دو بین الاقوامی ڈرامے، پانچ سمندری تجربات اور تقریبات کے علاوہ چار بین الاقوامی نمائشیں اور ایک انٹرایکٹو آبشارشامل ہے۔زائرین کے لذت کام ودہن کے لیے انواع واقسام کھانوں کے90 سے زیادہ اسٹورز اور ریستوران سجائے گئے ہیں۔

موسم الریاض میلے میں بھی ایسی کامیابی کا تجربہ کیا گیا اور اس نے اپنے چھے ماہ کے عرصے میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا تھا۔اس نے مملکت میں پہلے فلم ، ڈرامے اور کتاب کے نمایاں کردارکے عملی مظاہرے کی میزبانی کی۔اس میں شان پال، پِٹبل، محمد حماکی اورعمرو دیاب سمیت کئی فن کاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے جوہر دکھائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں