سعودی عرب کے بزرگ شہری کی روایتی رقص کی ویڈیو وائرل

نوجوانوں کو رقص کرتے دیکھ کر بابا جی بھی جوش میں آ گئے: ویڈیو دیکھئ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی ایک روایتی محفل موسیقی کی ویڈیو میں ایک بزرگ شہری کی جانب سے پرجوش انداز میں روایتی نجرانی ’السعب‘ رقص پیش کرنے پر شرکا بھی حیران رہ گئے۔

بابا جی کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر ہوتے ہی وائرل ہو گئی اور اسے شہریوں نے بےحد پسند کیا اور بزرگ شہری کے جذبے کو سراہا ہے۔

یہ تقریب نجران میں منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں نے روایتی’نجرانی السعب‘ رقص پیش کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان رقص کرتے ہوئے کرسی پر بیٹھے ایک بزرگ کے پاس آتا ہے جو لاٹھی کے سہارے کھڑے ہوتے ہیں اور اس کے بعد نوجوان کے ساتھ مل کر رقص پیش کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حاضرین مجلس بابا جی کو رقص پیش کرنے پر تالیوں سے داد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد اس ویڈیو پر رد عمل آ رہا ہے۔ شہریوں نے روایتی رقص پیش کرنے والے بابا جی کی تحسین کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کے رقص کی وجہ سے یہ ویڈیو بہت زیادی دیکھی اور پسند کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں