’چاند اور ہوائی جہاز کو تصویر میں قید کرنا خواب تھا جو برسوں میں پورا ہوا‘

سعودی فوٹو گرافر کی ماہرانہ تصویر، ہوائی جہاز اور چاند کا دلکش ملاپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر نے ویسے تو آج تک ان گنت فوٹو بنائے ہوں گے مگر ان کے کیمرے سے چاند اور ایک ہوائی جہاز کے برابر آنے کی تصویر کو جو پذیرائی ملی وہ دوسروں کو نہیں مل سکی۔

فوٹو گرافر احمد السفیانی کا کہنا ہے کہ چاند کے سامنے سے گزرتے ہوائی جہاز کا شاٹ میرا دیرینہ خواب تھا اور یہ لمحہ اس وقت آیا جب وہ جدہ کی ایک مصروف شاہراہ سے گذر رہا تھا۔ مجھے اس لمحے کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑا۔

احمد السفیانی فوٹوگرافراور آفاق ایسوسی ایشن برائے فلکیات کے بانی رکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح تین بجے کا وقت تھا اور چاند غروب ہو رہا تھا۔ اس وقت میں مشرقی جدہ کی ایک کالونی میں تھا۔ میں نے یہ موقع غنیمت جانا اور کیمرہ لے کر باہر نکل آیا۔ کیمرے کے سامنے پورا چاند صاف دکھائی دے رہا تھا کہ اس اثنا میں ایک ہوائی جہاز بھی عدسے کے سامنے آگیا۔ اس طرح اس کے کیمرے میں چاند اور ہوائی جہاز کا حسین ملاپ محفوظ ہوگیا۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے احمد السفیانی نے کہا کہ اس تصویر کو لینے کے لیے کچھ فلکیاتی پروگراموں اور ہوائی جہاز کے ریڈاروں کے استعمال کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی غیر ملکی فوٹو گرافر نے ایسی تصویر بنائی تھی اور میں اس فوٹو گرافر کی اس تصویر سے متاثر تھا۔ میں اس لمحے کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تصویر کی منصوبہ بندی تھوڑی دیر سے کی گئی تھی یہاں تک کہ اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ یہ شاٹ لیا جا سکتا ہے۔ شارٹ لینے میں صرف چند سیکنڈ لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے علم فلکیات نے اس لمحے میں فوٹو بنانے میں میری معاونت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں فوٹو گرافی کا شوقین اور دلدادہ ہوں اور ہورائزنز آف آسٹرونومی سوسائٹی کا بانی رکن بھی ہوں۔ مجھے دلکش فلکیاتی مناظر بہت پسند ہیں اور میں ماضی میں خلا کی ایسی تصاویر کی بہ دولت ایوارڈ بھی لے چکا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں