بھارتی نوجوان نے اگلے سال حج کے لئے پیدل سفر شروع کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شہاب اگلے برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے پیدل سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرنے والے شہاب نے اپنے سفر کا آغاز 2 جون کو کیا تھا۔ ان کے اندازے کے مطابق انہیں بھارت سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں انہیں تقریبا 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔

شہاب نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے روزانہ 25 کلومیٹر سفر کرنے کا ہدف رکھا ہے۔

بھارتی نوجوان ریاست کرناٹک، مدھیا پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹرا، راجستھان سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔

شہاب نے 6 ممالک کا سفر پیدل کرنے کا عہد کیا ہے تاہم مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے بھارت، پاکستان، ایران، عراق اور کویت سے گزر کر سعودی عرب میں داخل ہونا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں