سعودی نوجوان پاسنگ آؤٹ کی خوشی منانے والد کی قبر پر جا پہنچا

والد سے جذباتی مکالمہ: آپ آج میرے ساتھ ہوتے تو یقیناً میری کامیابی پر پھولے نہ سماتے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

والدین اس دنیا میں کتنی بڑی نعمت ہیں، اس کا اندازہ ان کے رخصت ہونے کے بعد ہوتا ہے۔ ایسی ہی حقیقت کا سامنا حال ہی میں ملڑی اکیڈیمی سے پاس آؤٹ ہونے والے ایک سعودی نوجوان کو کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ دل گداز منظر دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک سعودی نوجوان ملڑی اکیڈیمی سے پاسنگ آؤٹ کے بعد اپنے مرحوم والد کی قبر پر حاضری دے رہا ہے۔

پاسنگ آؤٹ پر ملنے والی ڈگری والد کی قبر پر رکھ اپنے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے سعودی نوجوان کہتا ہے کہ ’’پیارے ابو! میری خواہش تھی کہ آج کے دن آپ میرے ساتھ ہوتے اور میری کامیابی پر فخر کرتے‘‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے نوجوان کی آنکھوں سے خوشی اور غم کی ملی کیفیت میں آنسو بہہ رہے تھے۔

زندگی کے اہم دن کے موقع پر والد کی جدائی میں ان کی قبر پر حاضری کے بعد بنائی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سعودی نوجوان نے لکھا کہ میرے والد یقیناً آج خوش ہوں گے کیونکہ میں ان کے خواہش کے مطابق فوج میں بھرتی ہو گیا ہوں۔ لیکن وہ یہ دن دیکھنے سے پہلے منوں مٹی تلے جا سوئے۔‘‘

اس سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈھیروں دعائیہ تبصرے کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ بات سنت سے ثابت ہے کہ آپ اپنے مرحومین کو اپنی کامیابیوں سے آگاہ کرتے رہا کریں انہیں آپ کی خوشخبریاں جان کر یقیناً خوشی ہوتی ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں