وزارت اسلامی امور کے مکہ میڈیا دفتر میں خاتون سربراہ کی تعیناتی

’’شهد وجيه منشی کی تقرری مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مکہ میں میڈیا سیکشن کی سربراہ ایک خاتون کو مقرر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وزارت اسلامی امور مکہ ریجن شاخ میں میڈیا سیکشن کی سربراہ خاتون کو بنائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطہ پلیٹ فارمز پر وائرل وڈیو میں بعض صارفین نے شهد وجيه منشی کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا کام ہے۔ ہر عہدے پر خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔‘‘

شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے اپنی وزارت میں خواتین کی کارکردگی اور اچھی استعداد کی تعریف کی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اسلامی امور نے کمپیوٹر سائنس کے ماہر سعودی کی جگہ خاتون کا تقرر کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شهد وجيه منشی کو اس کے جس ساتھی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے وہ کمپیوٹر سائنس کا ماہر تھا جبکہ منشی کا خصوصی مضمون میڈیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اسلامی امور نے مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے ۔انہوں نے عمارت میں تمام سہولتوں اور وسائل کا جائزہ بھی لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں