حج وعمرہ

حج کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے 10 نکاتی ماسٹر پلان

جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سمارٹ ایپلی کیشنز اور ای پلیٹ فارمز متعارف کرائے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عمومی صدارت برائے حرمین شریفین کے صدر نشین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اتوار کو کرونا وبا کے بعد حج 2022 (1443ھ ) کے لیے دس نکاتی آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ محمد البسامی بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج کے دوران تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان میں عازمین حج کی صحت وسلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

عازمین کے لیے المسجد الحرام کے راستوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ المسجد الحرام کی تیسری توسیع کے حصے کو عازمین کے لئے پوری طرح کھول دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دس نکات پر مشتمل آپریشنل پلان سے سعودی 2030 کے سٹراٹیجک اہداف پورے کیے جائیں گے۔

’’بیت اللہ کے طواف کے لئے مطاف کا حصہ صرف حجاج کرام کے لئے مختص ہو گا۔ بیت اللہ شریف میں داخلے کے لئے تین بڑے دروازے عازمین حج کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔‘‘

حج آپریشنل منصوبے کا اعلان
حج آپریشنل منصوبے کا اعلان

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ انتظامیہ نے عازمین حج کے لئے خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کا بھرپور اہتمام کیا ہے۔ اس بات کو اہمیت دی گئی ہے کہ جدید ٹکنالوجی کے ذریعے عازمین کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ معذور افراد کے لئے 18 سو الیکٹرانک وہیل چیئرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ خطبہ حج 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

اس موقع پر بعض اہلکاروں نے آن لائن شرکت کی
اس موقع پر بعض اہلکاروں نے آن لائن شرکت کی

صحت سے متعلق ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں روزانہ 10مرتبہ وبا سے بچاؤ کے لئے جراثم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اللہ کے مہمانوں کو ایام حج میں بہتر سے بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں