برگد کا سایہ:بڑے بھائی نے چھوٹے کا سرڈھانپنے کے لیے اپنی قمیص اتاردی؛تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شمالی افریقا کے ملک الجزائر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرکو شہریوں نے غیرمعمولی طورپرسراہا ہے۔ ایک تصویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے بھائی کو شدید دھوپ اورگرمی سے بچانے کے لیے اپنی قمیص اتار کر اس کا سرڈھانپ رہا ہے۔

یہ واقعہ ملک کے جنوب میں واقع ریاست اورگلا میں پیش آیا۔ یہ علاقہ خشک صحرائی آب و ہوا اور گرمی کےحوالے سے مشہور ہے اور یہاں پر اوسط درجہ حرارت 41 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

یہ تصویر انٹرنیٹ پر آنے کے بعد بہت زیادہ دیکھی گئی۔ تصاویر سے دونوں بچوں کے باہمی رشتے کا پتا نہیں چلتا۔تاہم ریاست اورگلا کے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر دو حقیقی بھائیوں حذیفہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔

دوسری جانب الجزائر کے صحافی ریاض بوزینا نے اپنے ’فیس بک‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہ تصویر یعقوب بزالا نامی نوجوان نے کھینچی ہے جس کی عمر 28 سال ہے اور اس کا تعلق اورگلا ہی سے ہے۔

شوقیہ فوٹو گرافر بوزینا نے بتایا کہ اس نے یہ تصویر 2 جون 2022 کو ایسے ہی اچانک بنائی تھی جب وہ انتہائی گرم موسم میں کام پر جا رہا تھا۔ اس بہادر بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کی حفاظت کرتے ہوئے اس کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ چلچلاتی دھوپ میں بڑے بھائی نے اپنی قمیص اتاری اور اسے چھوٹے بھائی کے سر پررکھ کر اسے سایہ فراہم کیا۔بھائی کا سرڈھانپنے کی تصاویر کو شہریوں کی طرف سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں