المسجد الحرام لائبریری کو 24 گھنٹے کھلا رکھنا کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read



حج موسم کے دوران المسجد الحرام لائبریری کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے اس امر کی منظوری دیدی ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے‘۔
’حرمین شریفین انتظامیہ عازمین حج کو اہم پیغام پہنچانے کا کردار ادا کر رہا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمانوں تک احسن شکل میں پہنچانا ضروری ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عازمین حج کو المسجد الحرام کی لائبریری سے فائدہ اٹھانے کا پورا موقع دیا جائے ‘۔

’لائبریری میں اہم اسلامی کتب کے علاوہ نہایت اہم اور تاریخی مخطوطات اور دستاویزات موجود ہیں‘۔ ’قیام مکہ مکرمہ کے دوران عازمین حج لائبریری سے بھی فائدہ اٹھائیں جہاں ان کی دلچسپی کے لیے بہت کچھ موجود ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں