.

نیویارک میں 'سعودی 100 برانڈز' فیشن نمائش کا آغاز

سعودی 100 برانڈ نمائش میں عوام کے لیے داخلہ مفت ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی شہر نیویارک میں 'سعودی 100 برانڈز' کے نام سے نمائش کا آغاز ہوا ہے جس میں 100 سعودی ڈیزائنرز کے کاموں کی نمائش کی گئی ہے۔ امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے نمائش کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے }}کہ اس نمائش میں ڈیزائنرز کا جو کام نظر آ رہا ہے وہ عرب ورثے کی عکاسی کرتا ہے، لیکن یہ دنیا کی دیگر ثقافتوں کے لیے بھی ہے۔‘‘

سعودی 100 برانڈ فیشن نمائش 26 جولائی سے7 اگست 2022 تک نیویارک میں آئرن 23 کے مقام پر جاری رہے گی۔ نمائش میں مختلف قسم کے زیورات، خواتین کے ہینڈ بیگز کے ساتھ عرب ثقافت سے متاثر دلہن کے لباس بھی رکھے گئے ہیں۔

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ تخلیقی صلاحیت کا تعلق کسی ایک ملک سے نہیں ہوتا۔ ثقافت کی تعریف سرحد سے نہیں کی جا سکتی اور یہ ایک ایسی علامت ہے جس کا سیاست اور حکومتوں سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن ایسی ہرچیز کا تعلق انسان سے ضرور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی فیشن کمیشن نے فیشن کی دنیا کے معروف مقام نیویارک میں مخصوص عرب کلیکشن رکھی ہے۔

سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام اس نمائش کی میزبانی سعودی فیشن کمیشن نے کی ہے اور اس کی انفرادیت اور ثقافتی مطابقت کی بنیاد پر ڈیزائنرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والی امریکی فیشن ڈیزائنر کیرولینا ہریرا اور لبنان کی فیشن ڈیزائنر ریم اقرا بھی شامل تھیں۔

سعودی 100 برانڈ کے نام سے اس نمائش کا اہتمام بین الاقوامی طور پر کیا گیا ہے جس میں 100 سعودی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات اور دیگر لوازمات کی کلیکشن رکھی گئی ہے۔ نمائش میں موجود معروف برانڈ کی شریک بانی اور ڈیزائنرعبیرالحقبانی نے بتایا ہے کہ ہم یہاں ایک نئے تجربے سے گزرنے کے لیے بہت پرجوش تھے۔

فوٹو ٹئٹر
فوٹو ٹئٹر

ڈیزائنر نے کہا کہ وہ نیویارک میں اپنا کام پیش کرنے کے لیے منتخب کیے گئے سعودی فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہونے پر خوش ہیں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ہمیں آج تاریخ رقم کرنے کا موقع فراہم کیا۔
سعودی 100 برانڈ نمائش آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی اور عوام کے لیے داخلہ مفت ہے، داخلے کے لیے ویب گاہ https://www.saudi100brands.nyc کے ذریعے رابطہ کرنا ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں