.

مکہ کلاک ٹاور کی چمک اور آسمانی بجلی کے ملاپ کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فوٹوگرافر یاسر بخش مکہ المکرمہ میں کلاک ٹاور پر بجلی کی چمک کی حیرت انگیز تصاویر لینے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے جمعرات کی شام مقدس دارالحکومت میں ہونے والی گرج چمک کے دوران یہ مناظر کیمرے میں محفوظ کیے جنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد انہیں بے حد سراہا گیا۔

مكة

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منظر کی خوبصورتی اور شاٹ نے انھیں اس منظر کو محفوظ بنانے کے لیے سوچنے پر مجبور کیا۔

یاسر بخش نے واضح کیا کہ وہ 2014 سے فوٹو گرافی کے شوقین اور فوٹو جرنلسٹ ہیں۔ انہیں سعودی پروفیشنل لیگ کی طرف سے ایک سرٹیفائیڈ فوٹوگرافر ہونے کی وجہ سے اسپورٹس فوٹوگرافی کا درجہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل میڈیا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ ان کی ایک تصویر سنہ 2021ء نیشنل جیوگرافک میگزین میں بھی شائع کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں