دو ہزار بائیس کا آخری ’سپرمون‘ کب دیکھا جا سکے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ 11 اگست 2022 جمعرات کو اس سال کا بڑا چاند ’سپرمون‘ آخری بار دیکھا جا سکے گا۔

اس کا ظاہری حجم تقریبا 8 اوراوسط روشنی 16 فیصد زیادہ ہوگی۔ بڑا چاند ایسے عالم میں نظر آئے گا جبکہ عرب دنیا کے آسمان پر شہابیوں کی بارش نقطہ عروج کو پہنچی ہوئی ہو گی۔

ابو زاھرۃ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سپرمون آج بروز جمعرات [11 اگست] کو سورج غروب ہوتے ہی جنوب مشرق کے افق پر چمکتا ہوا نظر آئے گا۔ بظاہر زحل سیارے سے دائیں جانب واقع ہو گا۔ اس کا رخ آدھی رات کے بعد جنوب کی طرف ہوگا اور آسمان پر انتہائی بلندی تک پہنچا ہوا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد سپر مون جمعے کی صبح 12 اگست کو مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت سورج کی طرف سے یہ 180 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔

ابو زاھرۃ نے توجہ دلائی کہ ’سپر مون‘ مکمل چاند کو کہتے ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان 362146 کلو میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والی راتوں کے دوران چاند ہر روز تقریبا ایک گھنٹے تاخیر سے نمودار ہوگا اور کچھ روز بعد صرف صبح سویرے اسے دیکھا جا سکے گا۔ جمعرات کو بڑا چاند اس سال چوتھی اور آخری بار نظر آئے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں