ایپل کا ڈیوائسزکی بھرمار میں آئی فون 14سات ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی فرم ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون14‘ سات ستمبرکو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس معاملے کی معلومات رکھنے والے لوگوں کے مطابق اس مصنوعہ کا جدید ورژن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نئے آئی فونزمصروف موسم خزاں کا آغازکریں گے جس میں متعدد نئے میکس،کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل گھڑی کے تین نئے ماڈل بھی شامل ہوں گے۔

ایپل ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے ایک غیر یقینی صورت حال میں اپنی فلیگ شپ مصنوعات کی جدید شکلیں متعارف کرارہی ہے۔البتہ اس نے غیرمتزلزل معیشت میں اپنی معاصرکمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔آئی فون گذشتہ سہ ماہی میں نمایاں فروخت ہوا ہے اور کمپنی نے سپلائرزکواشارہ دیا ہے کہ اس کی طلب میں کمی کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے۔

کیوپرٹینو، کیلی فورنیا میں قائم ٹیکنالوجی کی دیو فرم عام طور پر آئی فون کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کا اعلان کرتی ہے۔اس میں ایپل کی ساختہ جدید گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ کمپنی عام طور پرنئے آئی فون کی نقاب کشائی کے قریباً ڈیڑھ ہفتے بعد انھیں فروخت کے لیے اسٹورز میں جاری کرتی ہے اور توقع ہے کہ ایپل اس سال بھی اس اندازپر قائم رہے گی۔کچھ خوردہ دکاکین کے ملازمین کو16ستمبر کو بڑی نئی مصنوعات کے اجراء کی تیاری کا کَہ دیا گیا ہے۔

کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کا اجتماع منعقد کرے، وہ کرونا وائرس کی وبا کے آغاز میں اپنائی گئی حکمتِ عملی کو جاری رکھے گی۔ بلوم برگ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایپل کے ملازمین نے گذشتہ چند ہفے کے دوران میں نئی مصنوعات کی پیش کاری کے پروگرام کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے۔

ایپل کے ایک ترجمان نے تقریب کے وقت پر تبصرہ کرنے سے انکارکردیا کیونکہ اعلان میں ابھی قریباً تین ہفتے باقی ہیں،اس لیے کمپنی کے منصوبے تبدیل ہو سکتے ہیں، لیکن ایپل عام طور پر ستمبر کی پہلے پندرھواڑے میں تازہ ترین آئی فونز کی نقاب کشائی کرتی ہے۔

کمپنی نے جون میں اپنی گذشتہ تقریب منعقد کی تھی۔اس میں اس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے اگلے سیٹ آئی او ایس 16، آئی پی اے ڈی او ایس 16، واچ او ایس 9 اور میک او ایس وینٹورا کا اعلان کیا تھا اور پریس اور ڈویلپرز کو پیش کش کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اپنے کیمپس میں مدعو کیا تھا۔

پیر کو کمپنی نے اپنے کارپوریٹ عملہ کو بتایا کہ انھیں مصنوعات کے طے شدہ اعلان سے دو دن قبل 5 ستمبرسے ہفتے میں تین دن ذاتی طور پرکام کرنا ہوگا۔

نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی۔نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائزکے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پروآئی فون لانچ کرے گی۔

کمپنی آئی فون 14 پرولائن کے لیے بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ایپل فرنٹ فیسنگ کیمرے کے کٹ آؤٹ کی جگہ لے گا۔اسے نوچ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز کے لیے گولی کی شکل کا سوراخ اور کیمرے کے لیے ہول پنچ سائز کی جگہ ہوگی۔ اس سے صارفین کو قدرے بڑی سکرین ملے گی۔ کمپنی آئی فون 14 پرو میں تیز رفتار چپ بھی شامل کررہی ہے۔دریں اثنا ایپل باقاعدہ آئی فون 14 ماڈلز میں آئی فون 13 سے اے 15 چپ برقرار رکھے گی۔

آئی فون 14 پرو میں سب سے اہم تبدیلیاں کیمرا سسٹم میں ہوں گی، جو صارفین کو قدرے بڑا نظر آئے گا۔ پرو ماڈلز کو 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو سینسرزکے ساتھ 48 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا ملے گا۔ ایپل ویڈیو ریکارڈنگ اور بیٹری کی میعاد میں بہتری کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

سیریز 8 کے نام سے مشہورتازہ ترین ایپل واچز کے لیے ایپل خواتین کی صحت کے لیے فیچرز اور باڈی درجہ حرارت سینسر شامل کرے گی۔نئی معیاری گھڑی سیریز7 کی طرح نظر آئے گی، لیکن ایک نیا پرو ماڈل بھی اس کے بعد متعارف کرائے گی۔ اس میں ایک بڑا ڈسپلے،نئی فٹنس ٹریکنگ فیچرز اور بیٹری زیادہ وقت نکالنے والی ہوگی۔کمپنی تیزرفتار چپ کے ساتھ اپنی کم قیمت اسمارٹ واچ ایپل واچ ایس ای کی نئی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ستمبرمیں کمپنی بعض اور مصنوعات بھی متعارف کرارہی ہے ان میں : آئی او ایس 16, سافٹ ویئر ہے جو اگلے آئی فونز پر چلے گا, اور واچ او ایس 9, اگلا ایپل واچ آپریٹنگ سسٹم اور کمپنی آئی پیڈ او ایس، آئی پیڈ کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اکتوبر میں میک او ایس وینٹورا لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مؤخرالذکرسافٹ ویئربعض فنی نقائص کی وجہ سے قریباً ایک ماہ تاخیرکا شکار ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں