حمل کے آخری ہفتوں میں خاتون کی ناقابل یقین ہیوی ویٹ لفٹنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک خاتون ویٹ لفٹر کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ خاتون ویٹ لفٹنگ کر رہی ہے بلکہ حیرت اس بات پر ہے کہ خاتون امید سے ہیں اور بچے کی پیدائش کا وقت بھی قریب ہے۔

یہ ویڈیو ایک مصری خاتون کی ہے۔ جب مصری شہریوں کو پتا چلا کہ خاتون حاملہ ہیں اور اس کے باوجود ’ہیوی ویٹ لفٹنگ‘ کرتی ہیں تو وہ اس پر حیران و پریشان رہ گئے۔

یہ خاتون لوگوں میں اس لیے چرچا بن گئی ہیں کہ وہ اپنے حمل کی پرواہ کیے بغیر بھاری وزن اٹھاتی ہیں حالانکہ ان کا حمل اپنے آخری مہینوں میں ہے۔

خاتون کو اسپورٹس ڈریس دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ایسے وزن اٹھائے ہوئے ہیں جیسے اس کے پیٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے نیچے تبصروں کی بھرمار ہے۔ لوگ اسے حیران کن اور ناقابل یقین قرار دے رہے ہیں۔

ایک صاحب نے لکھا کہ "خدا پیٹ میں موجود بچےکی پرواز میں مدد کرے گا"۔دوسرے نے تبصرہ کیا کہ "اوہ، رب، یہ تکیہ حاملہ یا ضرورت نہیں ہے،" ۔ ایک اور نے لکھا کہ "میرے پیٹ میں اس سے تکلیف ہوئی ہے۔ اس کے لیے؟۔

اس خاتون ویٹ لفٹر کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں