آئی فون 14 حادثے کی صورت میں آپ کا ہنگامی سیٹلائیٹ سے رابطہ کرا دے گا

کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی سے مزین نئے فونز کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈل لانچ کر دیے ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون کی قیمت کو کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق بدھ کی رات رواں سال کی سب سے بڑی لانچ میں کمپنی نے اپنی مصنوعات کی توجہ نئی تکنیکی چیزوں کو مزید خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے بجائے اس کے حفاظتی نظام کو بہتر بنانے پر مرکوز کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 14 دو سائز میں متعارف کروایا گیا یعنی معمول کے آئی فون 14 اور بڑی سکرین یا ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 14 پلس۔

امریکہ میں آئی فون 14 کی رونمائی کے دوران دکھایا گیا کہ نئے فون میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

اپیل کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران نئے فون کے چار ورژن متعارف کروائے گئے ہیں۔

عالمی وبا کے بعد منعقد کی گئی تقریب میں پہلی مرتبہ عام لوگوں کو بھی شریک ہونے کی اجازت تھی۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک آئی فون 14 کو متعارف کروا رہے ہیں۔
ایپل کے سی ای او ٹم کک آئی فون 14 کو متعارف کروا رہے ہیں۔

تقریب میں ایپل نے دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز نیکسٹ جنریشن کے آئی فون اور ایئر پاڈ ہی رہے۔

تقریب میں دکھائی گئی پریزنٹیشن پہلے سے ریکارڈ شدہ تھی تاہم سٹیج پر ایپل کے سی ای او ٹم کک موجود تھے۔

نئے آئی فون کی قیمت وہی رکھی گئی ہے جو گذشتہ برس آئی فون 13 کی تھی۔

تاہم رواں سال آئی فون نے اپنے سب سے کم قیمت ’آئی فون منی‘ کو لانچ نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ اب آئی فون 14 کی کم سے کم قیمت بھی گذشتہ برس کے ’آئی فون منی‘ کی قیمت سے سو ڈالر زیادہ ہو گی۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہو گی اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہو گی۔ علاوہ ازیں آئی فون پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں