جارج ششم اور الزبتھ دوم کی رحلت سے فٹ بال پر پڑنے والے اثرات مختلف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ملکہ الزبتھ دوم کی موت کا برطانیہ میں کھیلوں پر بالعموم اور فٹ بال پر بالخصوص اثرات مرتب ہوں گے، تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مرتبہ معاملہ گذشتہ صدی میں 6 فروری 1952 کو ان کے والد کنگ جارج ششم کی رخصتی سے الگ ہے۔ دونوں اموات سے فٹ بال پڑنے والے اثرات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ نے بتایا کہ اس نے ملکہ کی رخصتی پر سوگ منانے کے لیے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے تمام میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ادھر انگلینڈ میں ایک دوسری لیگ نے بھی عندیہ ظاہر کیا ہے کہ اس نے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے وہ میچز جو 9 ستمبر تا 11 ستمبر کے درمیان منعقد ہونا تھے، کو ملتوی کر دیا ہے۔

نیوکاسل اور فل ہام میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی
نیوکاسل اور فل ہام میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

کابینہ کے دفتر نے سفارش کی ہے کہ کھیلوں کی تنظیمیں عام طور پر سرکاری جنازے کے دن تقریبات منسوخ کرنے پر غور کریں تاہم کابینہ کے آفس نے اس کے علاوہ مزید دنوں میں کھیلوں کی منسوخی کی سفارش نہیں کی۔

ماضی کی طرف نظر دوڑائیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ملکہ الزبتھ دوم کے والد جارج ششم کا انتقال ہوا تو اس وقت انگلینڈ کپ کے چوتھے راؤنڈ کے کھیلوں کو ملتوی نہیں کیا گیا تھا۔

جارج ششم کی وفات فروری 1952 میں ہوئی تو اسی روز میچ سے قبل شام کو سیٹی سے قبل قومی ترانہ چلایا گیا۔ اسی طرح اگلے ہفتے تک ہر میچ سے قبل صرف عوام اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

اس راؤنڈ کے میچوں میں نارتھ لندن ڈربی کے وائٹ ہارٹ لین سٹیڈیم میں آرسنل اور ٹوٹن ہم کی ٹیموں کا مقابلہ بھی شامل تھا۔ سٹیڈیم میں 66 ہزار تماشائیوں نے میزبانوں کی اپنی روایتی حریف پر ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح کا نظارہ کیا تھا۔

 شاہ جارج کے انتقال پر کراوین کاٹیج فلھام اسٹیڈئم میں میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی
شاہ جارج کے انتقال پر کراوین کاٹیج فلھام اسٹیڈئم میں میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

دیگر کھیلوں میں بھی صورتحال یہ تھی کہ دولت مشترکہ کے ہی دو ملکوں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچ 8 فروری کو کھیلا گیا تھا۔

رگبی اور اور ہاکی کے میچز کو ملتوی کیا گیا۔ بادشاہ کی موت رگبی کے ٹورنامنٹ کے عین درمیان میں ہوئی تھی، اسی وجہ سے انگلینڈ اور آئر لینڈ کا ایک میچ اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں