کم سن طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

استادوں کے ہاتھوں طلبا کے پٹنے کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن آج جس ویڈیو نے لوگوں کا دل موہ لیا ہے وہ پرائمری اسکول کے ایک معصوم طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کی ہے۔ اس ویڈیو پر صارفین نے بھی مزے مزے کے کمنٹس کیے۔

والدین کے بعد سب سے گہرا رشتہ اساتذہ کا ہوتا ہے اور چھوٹے بچے تو اپنے ٹیچرز کے کافی قریب ہوتے ہیں۔ اس کا اظہار زیر نظر ویڈیو میں ہوتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی سی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم طالب علم کرسی پر بیٹھی بظاہر ناراض نظر آتی اپنی ٹیچر کو منا رہا ہے اور ٹیچر بار بار ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم ہر بار وعدہ کرتے ہوئے اور پھر کلاس میں وہی کرنے لگتے ہو۔ اب میں تم سے بات نہیں کروں گی۔

اس پر بچے کی پریشانی دیدنی ہوتی ہے اور وہ خفا ٹیچر کو منانے کی کوششیں اور تیز کر دیتا ہے۔ کبھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتا ہے تو کبھی ان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر چہرہ قریب لاتا ہے تاکہ آنکھ سے آنکھ ملا کر معافی مانگ سکے۔ وہ ایک موقع پر پیار بھی کر لیتا ہے۔

بچے کو اتنا لاڈ کرتا دیکھ کر ٹیچر کا دل پسیج جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیکر اسے معاف کر دیتی ہیں اور بچہ انھیں پیار کرتا ہے۔

اکثر صارفین نے بچے اور ٹیچر کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی تعریف کی تاہم کچھ صارفین اپنے زمانہ طالب علمی میں ایسی ٹیچرز میسر نہ آنے پر آہیں بھرتے نظر آئے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کس اسکول ہے تاہم اس ویڈیو کو گلزار صاحب نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں