.

ترک ڈرامہ سیریز میں کورولش عثمان کی دوسری بیگم نے پہلی شادی رچا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ارطغرل کے بعد مقبولیت کے ریکارڈ قائم ترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نے عائشہ گُل کے جان سے شادی کر لی۔ ڈرامہ سیریز میں یلدیز جاگری نے کورولش عثمان کی مالہون خاتون نامی دوسری بیوری کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ دن قبل منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

کورولوش عثمان میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نے پاکستان میں نشر کئے جانے والے ترکش ڈرامے عائشہ گُل کے مرکزی اور ترکی کے معروف اداکار برک اوکتے سے شادی کی ہے۔

شادی کی تقریبات میں اداکار اور اداکارہ کے اہلِ خانہ اور دوستوں سمیت کورولش عثمان کی بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) نے بھی شرکت کی۔

ترکی کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویروں کو سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں معروف شوبز ستاروں کی جانب سے شادی کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں