خادم الحرمین الشریفین کے سفیر نے بھارتی صدر کو اسناد تقرر پیش کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارت کے لئے مقرر کردہ خادم الحرمین الشریفین نئے سفیر صالح بن عید الحصینی نے صدر دروپادی مرمو کو سفارتی اسناد تقرر پیش کر دیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسناد سفارت کاری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف صدر دروپادی مرمو کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی شامل ہے۔

Advertisement

اس موقع پر بھارتی صدر نے سعودی عرب اور بھارت کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی ہے۔

نئے سعودی سفیر نے یقین دلایا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور وسعت کے لیے کام کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں