سعودی عرب: پلک چھپکنے کی دیر میں طالبعلم نے بچے کو ٹریفک حادثہ میں بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوبی مغربی عسیر ریجن کے علاقے بیشہ میں ایک ناقابل یقین منظر اس وقت سامنے آیا جب پرائمری سکول کے دروازے کے سامنے ایک طالب علم نے چھوٹے بچے کو تیز رفتار کار تلے آنے سے بچا لیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور طالبعلم کو زبردست طریقے سے سراہا گیا۔

طالب علم عمر عبدالرحمٰن الشہرانی پلک جھپکنے کی دیر میں اچانک نمودار ہوا اور تیز رفتار کار کی طرف بھاگنے والے بچے کو روک لیا۔ اگر طالب علم اچانک سامنے آ کر بچے کو نہ روکتا تو حادثہ ناگزیر تھا۔ عمر نے بڑی ذہانت اور تیز رفتاری سے بچے کو کار تلے روندے جانے سے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر سب نے طالبعلم عمر کی ذہانت اور سمجھ بوجھ کی زبردست تعریف کی اور سکول کے قریب کار کو اتنی تیزی سے چلانے والے کی شدید مذمت کی۔ صارفین نے بچے کے والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس نے چھوٹے بچے کو تیز رفتار کاروں کے خطرے والی اس سڑک پر اکیلے گھومنے کیلئے چھوڑ دیا تھا۔

دوسری طرف سکول انتظامیہ نے بھی اپنے طالبعلم عمر عبد الرحمن کو اس کے دلیرانہ کردار پر اعزاز سے نوازا ہے اور اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعریفی سند بھی پیش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں