سعودی میڈیکل ٹیم نے معذور لڑکی کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیچیدہ سرجری کرکے ایک معذور سعودی لڑکی کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا۔ فالج ہونے کی وجہ سے لڑکی کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص آیا تھا اور اس کی چلنے کی صلاحیت ختم ہو گئی تھی۔

ہسپتال کے کنسلٹنٹ آف سپائن اینڈ نیورو سرجری ڈاکٹر حسام الحبیب نے بتایا لڑکی کو پہلے تو شدید درد ہوا پھر وہ چلنے کی صلاحیت کھو بیٹھی۔ والدین لڑکی کو علاج کیلئے کئی ہسپتالوں میں لے کر گئے، افاقہ نہ ہوا۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر بچی کو سکون آور ادویات دیتے رہے۔

Advertisement

سعودی علاقے الخوبر میں موجود اس ہسپتال کے ڈاکٹر حسام نے مزید کہا کہ والدین لڑکی کو جیسے ہی ہسپتال لائے تو طبی معائنہ کرنے سے معلوم ہوا کہ لڑکی کے نچلے حصے میں کوئی حرکت نہیں ہے۔ اس کے لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے۔ میگنیٹک ریزونیس امیجنگ یعنی ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ ٹیسٹوں کے رزلٹ سے معلوم ہوا کہ فالج کی وجہ سے یہ حالات پیش آئے ہیں۔ اس کے چھاتی کے قریب خون کا لوتھڑا ہے جو اس کے سپائنل کارڈ پر دباؤ ڈال کر فالج کا سبب بن رہا ہے۔

ڈاکٹر حسام نے بتایا کہ طبی ٹیم نے تمام نتائج کا جائزہ لینے کے بعد ان پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا۔ جدید جراحی مائیکرو سکوپ ’’پیٹیرو‘‘ کے ذریعہ معلوم ہوا کہ یہاں پر خون کا ایک لوتھڑا ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھنے سے ٹانگوں کا فالج ہوگیا ہے۔

اس آپریشن میں ایک گھنٹہ لگا۔ آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی کے درمیانی حصہ کے مقابل چیرا لگایا گیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ سرجری کامیاب رہی اور خون کے لوتھڑے کو ہٹا دیا گیا جس کے کچھ دیر بعد لڑکی ٹانگیں ہلانے کے قابل ہو گئی۔ چار 4 دن ہسپتال میں مزید دیکھ بھال کے بعد لڑکی کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں