ڈرائیور کی حاضر دماغی سے جدہ میں سکول کی طالبہ گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سکول بس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بچی سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔

کلوز سرکٹ مانیٹرنگ کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’ایک گاڑی طالبہ کے گھر کے سامنے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کر رہی ہے۔ اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوجاتی تو بچی گاڑی کے پہیوں تلے آ جاتی‘۔

سکول بس کمپنی نے کہا ہے کہ ’اس واقعہ سے اعلی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف ضروری کارروائی ہو گی‘۔

علاوہ ازیں الشرقیہ محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں