بھارت کی ریلائنس جیو 184 ڈالر میں 4 جی فعال لیپ ٹاپ متعارف کرائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی ریلائنس ایک کم قیمت لیپ ٹاپ متعارف کرارہی ہے۔اس کی قیمت صرف 184 ڈالر (15،000 ہندوستانی روپے) ہوگی اوراس میں 4 جی کاسم کارڈ ڈالا جا سکے گا۔اس کا مقصد بھارت کی انتہائی قیمت والی حساس مارکیٹ میں اپنے کم قیمت جیو فون کی کامیابی کا اعادہ کرنا ہے۔

مکیش امبانی کے زیرقیادت گروپ نے جیوبُک کے لیے عالمی کمپنیوں کوالکوم اور مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔اس میں اول الذکرآرم لمیٹڈ کی ٹیکنالوجی پر مبنی اپنے کمپیوٹنگ چپس مہیا کرے گی اور ونڈوز کے آپریٹنگ سسٹم بنانے والی کمپنی کچھ ایپس کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

42 کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی کام کیریئر جیو نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔دوذرائع نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اس ماہ سے اسکولوں اور سرکاری اداروں جیسے انٹرپرائز صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔اگلے تین ماہ کے اندر صارفین کو اس کی فروخت متوقع ہے۔جیو فون کی طرح اس میں بھی 5 جی فعال ورژن کی پیروی کی جائے گی۔

اس معاملے کی براہ راست معلومات رکھنے والے ذرائع میں سے ایک نے رائٹرز کو بتایا:’’یہ جیو فون جتنا بڑا ہوگا۔کاؤنٹرپوائنٹ کے مطابق، گذشتہ سال کے آخر میں 100 ڈالر سے کم قیمت یہ دستی سیٹ بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والااسمارٹ فون رہا ہے۔ گذشتہ تین سہ ماہیوں کے دوران میں اس کا مارکیٹ میں پانچواں حصہ ہے۔

ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ جیوبُک مقامی طور پر ایک معاہدے کے تحت جیو اور فلیکس مل کر تیار کریں گے۔اس کا مقصد مارچ تک’’لاکھوں‘‘یونٹس فروخت کرنا ہے۔

ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے مطابق، بھارت میں مجموعی طور پرذاتی کمپیوٹرز(پی سی) کی شپمنٹ گذشتہ سال 14.8ایک کروڑ48 لاکھ یونٹس رہی تھی۔اس میں ایچ پی، ڈیل اور لینوو کے کمپیوٹر سرفہرست رہے تھے۔

کاؤنٹرپوائنٹ تجزیہ کار ترون پاٹھک نے کہا کہ جیو بُک کے آغاز سے لیپ ٹاپ کی مارکیٹ کم سے کم 15 فی صد اضافہ ہوگا۔اس لیپ ٹاپ کوجیو کا اپنا’جیو آپریٹنگ سسٹم‘چلائے گا اور جیو اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گے۔جیو لیپ ٹاپ کو دفتر سے باہر کارپوریٹ ملازمین کے لیے ٹیبلٹ کے متبادل کے طور پر بھی پیش کیا جارہا ہے۔

جیونے 2020 میں کے کے آر اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ اور سلور لیک جیسے عالمی سرمایہ کاروں سے قریباً 22 ارب ڈالرجمع کیے تھے۔اس کے سر دنیا کی نمبر 2 موبائل مارکیٹ میں ڈینٹ ڈالنے کا سہرا باندھا جاتا ہے۔اس نے 2016 میں سستے 4 جی ڈیٹا پلان اور مفت صوتی خدمات کا آغاز کیا تھا ، اور بعد میں صرف 81 ڈالر کی لاگت سے 4 جی اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں