توجہ مرکوز کریں، صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں غلطی کو تلاش کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کیا آپ پہیلیوں، چالوں یا بصری وہم کی مشکلات حل کرنا پسند کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ تصویر آپ کو یقینی طور پر خوش کرے گی۔ یہ تصویر ویب سائٹ ’’ جارگن جوش‘‘ سے لی گئی ہے۔ تصویر میں آپ کو قطبی ریچھ اور پینگوئن کے مسکن سے متعلق خرابی کو صرف 9 سیکنڈ میں تلاش کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

خیال رہے یہ پہیلیاں اور نظری وہم آپ کو اپنے تجزیاتی پہلو کو استعمال کرنے اور آپ کے دماغ کو مختلف طریقے سے کام کرنے پر تیار کرتے ہیں۔ آپ کو مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آوٹ آف باکس جاکر سوچنا ہوگا۔

آپ تصویر پر اچھی طرح سے غور کریں اور غلطی کی نشاندہی کردیں۔ یاد رہے پوسٹ کے آخر میں غلطی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ حل کودیکھنے سے پہلے جواب دینے سے ہی آپ کو اپنی ذہنی صلاحیت کا اندازہ ہوسکے گا۔

آپ کے لیے اسے مزید آسان بناتے ہوئے یہ نشاندہی بھی کرتے چلیں کہ غلطی کہیں نہ کہیں قطبی ریچھ اور پینگوئن کے مسکن سے متعلق ہے۔

جواب

قطبی ریچھ کا مسکن: قطبی ریچھ کا پسندیدہ مسکن برف کے اوپر ہے جو سال کے بیشتر حصے میں آرکٹک سمندروں کو ڈھانپتا ہے۔ قطبی ریچھ قطب شمالی کے قریب رہتے ہیں۔

پینگوئن کا مسکن: پینگوئن سمندروں اور ساحلوں کے قریب رہتا ہے۔ یہ عام طور پر چند جنگلی شکاریوں کے ساتھ جزائر اور دور دراز براعظمی علاقوں میں رہتا ہے۔ اس طرح پینگوئن قطب جنوبی کے قریب رہتے ہیں۔

لہذا تصویر میں خرابی یہ ہے کہ قطبی ریچھ اور پینگوئن ایک ساتھ نہیں مل سکتے۔ کیونکہ قطبی ریچھ آرکٹک میں رہتے ہیں اور پینگوئن انٹارکٹک میں رہتے ہیں۔ آپ انہیں ایک ہی مقام پر اکٹھے رہتے ہوئے نہیں پائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں