خاتون کو قتل کرنے والا کون؟ 15سیکنڈ میں جواب دے کر اپنی سکیورٹی صلاحیت کی جانچ کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سکیورٹی سے متعلق اس سوال کے جواب تک پہنچنے کے لئے تخلیقی سوچ کی مہارت اور تصویر کا اچھی طرح تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ ریستوران میں عورت کو کس نے مارا۔ صرف انتہائی ذہین افراد ہی اس تصویر میں قاتل کو 15 سیکنڈ میں پہچان سکتے ہیں! اس پہیلی کو جارگن جوش ویب سائٹ سے نقل کیا جارہا ہے۔

آپ کو اعمال اور حالات کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے 5 افراد میں سے قاتل کون ہے۔ مقتول کو ریسٹورنٹ کے ریسٹ روم میں قتل کیا گیا۔

5 مشتبہ افراد

مشتبہ نمبر 1: نیلی قمیض میں ملبوس شخص ہے جو ریستوراں کے بالکل دائیں طرف میز پر بیٹھا ہے۔

مشتبہ نمبر 2: جامنی رنگ کی قمیض میں ملبوس شخص ہے جو ریستوراں کے بالکل درمیان میں میز پر بیٹھا ہے۔

مشتبہ نمبر 3: گلابی لباس میں ملبوس خاتون جو ریستوران کے دائیں کونے میں میز پر بیٹھی ہے۔

مشتبہ نمبر 4: نیلے رنگ کی قمیض میں ملبوس شخص جو ریسٹورنٹ کے بالکل بائیں جانب میز پر بیت الخلا کے قریب بیٹھا ہے۔

مشتبہ نمبر 5: یہ وہ ویٹر ہے جو ریستوران میں مشروبات اور کھانا پیش کرتا ہے۔

جواب دینے سے پہلے دوبارہ غور سے دیکھیں اور مشتبہ افراد اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیں کیونکہ جواب بہت آسان ہے لیکن اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔

جواب

خاتون کا قاتل مشتبہ نمبر 4 ہے۔ اگر آپ مشتبہ نمبر 4 کو غور سے دیکھیں تو آپ کو بہت سے ایسے سراغ ملیں گے جو یہ بتاتے ہیں کہ اس نے عورت کو باتھ روم میں قتل کیا تھا۔ مشتبہ نمبر 4 کے قاتل ہونے کے ثبوت درج ذیل ہیں۔

ایک یہ ہے کہ وہ تناؤ کا شکار نظر آرہا ہے۔

دوسرا وہ باتھ روم کے قریب واقع ہے۔

تیسرا اس کے ٹیبل سے چاقو غائب ہے۔

چوتھا اس کی قمیض بھی نیچے سے پھٹی ہوئی ہے۔

پانچواں اس کی قمیض کا ایک ٹکڑا شکار کے پاس پڑا نظر آرہا ہے۔

چھٹا ثبوت یہ ہے کہ اس کی گردن پر خراش نظر آرہی ہے۔

پیارے قارئین یہ بتائیے کہ کیا آپ کو یہ جواب آسانی سے مل گیا؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں