آپ کے پاس صرف 7 سیکنڈ ہیں، بتائیے تصویر میں کتنے کتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اگر آپ کا مشاہدہ اچھا ہے تو آپ 7 سیکنڈ میں تصویر کے اندر چھپے دوسرے کتے کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

اس برین ٹیزر کو ہم نے آپ کے لیے ’’جارگن جوش‘‘ ویب سائٹ سے منتخب کیا ہے۔ آپ کو تصویر کے اندر کہیں چھپے ہوئے دوسرے کتے کو تلاش کرنا ہوگا۔ تاہم چیلنج یہ ہے کہ صرف 7 سیکنڈ میں دوسرے کتے کو تلاش کرنا ہے!

نظری وہم پرمبنی یہ تصویر دو خواتین کی ہے جو ایک باغ میں ایک دوسرے سے مل رہی ہیں۔ ان کے پیچھے ہرے بھرے درخت اور گھاس ہیں۔ تصویر کے دائیں جانب کھڑی خاتون اپنے کتے کے ساتھ ہے۔ لیکن کیا آپ تصویر میں دوسرا کتا تلاش کر سکتے ہیں؟

تصویر کا اچھی طرح جائزہ لیں اور جلد از جلد حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

جواب

تصویر میں بائیں طرف دوسرا کتا خاتون کے ہاتھ میں ہے۔ اسے مزید واضح طور پر دیکھنے کے لیے تصویر کو الٹا گھمائیں ۔ آپ تصویر کے بائیں جانب کھڑی خاتون کے بازو پر کتے کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔ کتے کا جسم خاتون کی پیٹھ کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور اس کا چہرہ خاتون کے دائیں بازو پر ظاہر ہو رہا ہے ۔

مختلف مطالعوں سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ پہیلیاں اور نظری وہم ہمیشہ کچھ اچھی بصیرت فراہم کر دیتے ہیں کہ جس سے ہمیں یہ اندازہ بھی لگ جاتا ہے کہ ہمارے دماغ کیسے کام کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیاں حل کرنے کے لیے جتنا زیادہ تربیت دیں گے۔ اتنا ہی یہ آپ کے دماغ کو متحرک کرے گا۔ اور اگر آپ کا دماغ اس قدر متحرک ہوگیا ہے تو ظاہر ہے آپ نے اس تصویر میں موجود دوسرے کتے کا بھی 7 سیکنڈ میں پتہ لگا لیا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں