سکول میں والد کا پیغام سن کر سعودی بچی حیران، آنکھیں پُرنم ہو گئیں: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی ایک چھوٹی بچی کے جذباتی ویڈیو کلپ نے دیکھنے والوں کو بھی محبت کے جذبات سے لبریز کر دیا۔ کنڈر گارٹن میں معلمہ نے چھوٹی بچی کو خوش کرنے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور سکول کے لاؤڈ سپیکر پر بچی کے والد کا پیغام چلا دیا۔ والد نے اپنے پیغام میں ننھی بیٹی کے لئے اپنی محبت جتائی اور بیٹی کے لئے اپنے پیار بھرے جذبات کاظہار کیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے جیسے ہی اپنے والد کی آڈیو سنی تو ایک دم سے انتہائی حیران ہو گئی۔ وہ اتنا خوش ہوئی کے اس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ خوشی کے آنسو والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مقبول ہو گئی۔

صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے لڑکی کی استانی کو بھی داد دی جس نے بچی کے دل کی خوشی کیلئے حیران کن اقدام کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے معلمہ کے لیے انتہائی شاندار جملے لکھے جس سے ننھی بچی کے دل میں خوشی اور مسرت آگئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں