یوکرین کے محاذ پر آمنے سامنے کھڑے روسی اور امریکی فوجیوں کی شام میں’دوستانہ سیلفیاں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یوکرین کی جنگ پر امریکہ اور روس کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود امریکی فوجیوں کو شمال مشرقی شام کے القحطانیہ قصبے کے قریب روسی فوجی ساتھیوں سے ملاقات اور سلفیوں کی اجازت کو مبصریں دونوں ملکوں کے پالیسیوں میں کھلے تضاد دے تعبیر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ میں دونوں بڑی طاقتیں [روس اور امریکا] ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑی ہیں۔

روسی اور امریکی فوجی شام میں ۔۔۔۔ اے ایف پی
روسی اور امریکی فوجی شام میں ۔۔۔۔ اے ایف پی

کرد خود مختار انتظامیہ کے زیر کنٹرول صوبے حسکا میں ترکی کی سرحد کے قریب ایک آئل فیلڈ کے قریب گذشتہ ہفتے کے روز ملاقات کرنے والی دونوں ملکوں کے دستوں نے نہ صرف علیک سلیک کیا بلکہ وہ گاڑیوں سے اترے، ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے اور پھر تصاویر بنائیں۔ یہ واقعہ یوکرین جنگ کی وجہ سے تناؤ کا شکار دونوں بڑے ملکوں کےدرمیان غیر معمولی ہے۔

ہنسی، تصویریں اور بقائے باہمی

ایک دوسرے کے ساتھ اظہار نفرت کے بجائے ’اے ایف پی‘ کے فوٹوگرافر کی طرف سے اتاری گئی تصاویر میں روسی اور امریکی فوجیوں کو ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے اورانہیں مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فوجی اہلکار اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے اٹھائے گاڑیوں سے اترے۔ ساتھ ساتھ کھڑے ہو گئے، اپنے ہتھیار کندھوں پر لٹکائے، اور بات چیت اور قہقہوں کا تبادلہ کیا۔

شام میں امریکہ اور روسی فوجی
شام میں امریکہ اور روسی فوجی

یہ پیش رفت روسی افواج کے امریکی افواج کے ساتھ براہِ راست رابطے میں آنے کے بعد ہوئی۔ حالیہ مہینوں میں شام میں امریکی اور روسی فوجوں کی نقل وحرکت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں فوجوں کو شام میں دور بینوں سے ایک دوسرے پر نظر رکھتے دیکھا گیا ہے۔

ان کے ارکان گشت کے دوران بار بار ایک دوسرے کا سامنا کرتے رہتے ہیں، خاص طور پر ترکی کے ساتھ سرحدی علاقے میں اور چند مواقع پر محدود اکا دکا جھڑپیں ہوئی ہیں۔

شام میں روسی وامریکی فوجیوں کی خوش گپیاں
شام میں روسی وامریکی فوجیوں کی خوش گپیاں

شام میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے مذکورہ پیش رفت کو ’حیران کن لمحات‘ قرار دیتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے کھلے تضاد سے تعبیر کیا ہے۔ روس اور امریکہ اب بھی شام میں کشیدگی کو روکنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں