’’ ایکٹ ان سپیس‘‘ ہیکاتھون میں شرکت کیلئے سعودی سپیس اتھارٹی کا مقابلہ کرانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی سپیس اتھارٹی نے عالمی "ایکٹ ان اسپیس" ہیکاتھون میں پہلی بار مملکت سے شرکاء کو منتخب کرنے کے لیے ایک مقابلے کا اعلان کر کیا ہے۔ یہ ہیکاتھون یورپی سپیس ایجنسی، فرانسیسی خلائی ایجنسی اور ایرو سپیس ویلی کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے کا مقصد سعودی شہریوں کو عالمی خلائی شعبے کے چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مقابلہ میں 18 سال اور اس سے بڑی عمر کے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ درخواست دینے والے کیلئے سعودی شہری ہونا اور انگلش میں بولنے اور لکھنے کی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے۔

رجسٹریشن 26 سے 9 اکتوبر کے دوران شروع ہو گی۔ یہ مقابلہ شہر کی سطح پر 19 سے 18 نومبر تک منعقد کیا جائے گا۔ بعد ازاں 10 دسمبر کو قومی سطح کا مقابلہ ہو گا۔ قومی مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والے عالمی ’’ایکٹ ان سپیس‘‘ ہیکاتھون میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے عالمی ہیکا تھون 13 اور 14 فروری 2023 کو فرانس میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایس پی اے نے مقابلہ میں شرکت کا خواہاں افراد کو مخصوص ویب سائٹ سے مزید معلومات لینے کی ہدایت کی۔ https://initiativesportal.saudispace.gov.sa/ar/act-in-space

یہ اقدام سعودی سپیس اتھارٹی کی ان کوششوں کے فریم ورک کے تحت اٹھایا گیا۔ اس فریم ورک کے تحت خلائی شعبے کو اہمیت دی جا رہی اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سعودی عرب خلائی علوم اور ٹیکنالوجیز کے شعبوں، اسی طرح خلائی سائنس کے میدان میں مملکت کے کردار کو بڑھانے کی راہ پر گامزن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں