سعودی شہری نے جھیل میں چھلانگ لگا کر بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا، ویڈیو ملاحظہ کیجئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عودی عرب میں سوشل نیٹ ویب سائٹس میں ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں صنعتی شہر جوبیل میں ایک بچی کو جھیل میں ڈوبنے سے بچانے کی سعودی شہری کی کوشش کو دکھایا گیا ہے۔

واقعہ کی تفصیل

تفصیلات کے مطابق علی المری اپنی فیملی کے ساتھ جوبیل انڈسٹریل سٹی کے التلال پارک میں پکنک پر تھے۔

اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھے ہوئے، اس نے 5 سالہ بچی کو جھیل میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے مدد کے لیے خواتین کی چیخیں سنی۔ خواتین کو اس بچی کو بچانے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا تھا ۔

تاہم علی المری نے چیخیں سنیں تو وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ، پہلے سے زیب تک کپڑوں میں ہی بچی کو بچانے کیلئے جھیل میں کود گیا علی نے بچی کو بچانے کے عمل میں خود کو زخمی بھی کرلیا۔

#شکریہ_علی_المری

شہری کے اس جرأت مندانہ اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اسے کی ستائش کی، دیکھتے ہی دیکھتے #شکریہ_علی_المری کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

علي المري
علي المري

مذکور ہیش ٹیگ کے تحت علی المزی کے کارنامے پر اسے خوب داد دی گئی، ایک صارف نے کہا "خدا آپ کے چہرے کو روشن کرےابو محمد، نہ ہی یہ آپ کے لیے اور اس سخی ملک کے تمام لوگوں کے لیے عجیب بات رہے ، خدا ابو محمد کو اس کی بہترین جزا دے، ہم ابو محمد اور بچے کی حفاظت کے لئے اللہ کے شکر گزار ہیں"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں