آرامکو کے 11 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں سے سعودیوں کے لیے 05 ہزار ملازمتوں کے مواقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا میں تیل کی سب سے بڑی آئیل کمپنی سعودی آرامکو نے منگل کو 51 ملکی اور بین الاقوامی صنعتی کمپنیوں کے ساتھ ’ان کنگڈم ٹوٹل ویلیو ایڈ‘ پروگرام کے تحت 59 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گیارہ ارب ڈالر مالیت کے ان سٹراٹیجک معاہدوں سے آئندہ دس سال کے دوران مملکت میں روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم ہوں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ 41.25 ارب ریال مالیت کے معاہدوں سے سعودی آرامکو کی درآمدی چین مضبوط ہو گی اور خام مواد تیار کرنے والے ادارے جدید خطوط پر استوار ہوں گے۔

سعودی آرامکو میں تکنیکی خدمات کے ڈپٹی چیئرمین احمد السعدی نے کہا کہ’ سعودی عرب کے منفرد درآمد کاروں کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری سعودی آرامکو کی کارکردگی میں لچک پیدا کرے گی۔ توانائی کے شعبے میں آرامکو کمپنی کو دنیا بھر میں زیادہ معتبر بنائے رکھنے کو یقینی بنائے گی‘۔

سعودی آرامکو میں سپلائی چین کے ڈپٹی چیئرمین انجینیئر محمد الشمری نے بتایا کہ’ معاہدوں پر دستخط کرنے والے مستقبل میں مطلوبہ اشیا کی صنعت میں ہمارے پارٹنر ہوں گے۔ ان معاہدوں کی بدولت سعودائزیشن کا انفراسٹریکچر وسیع ہوگا‘۔

انجینیئر محمد الشمری نے مزید کہا کہ’ معاہدوں کا مقصد مملکت میں عالمی سطح کی رسد چین کے قیام کے حوالے سے سعودی آرامکو کے تصور سے مطابقت رکھنے والی مشترکہ کامیابی اور تعاون کا فریم تیار کرنا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں