سعودی ولی عہد قومی ٹیم کی عالمی کپ میں ارجنٹائن کے خلاف جیت کا جشن مناتے ہوئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی فتح کا جشن منایاہے۔ان کے بھائی شہزادہ سعود نے انسٹاگرام پرمیچ کے اختتام کے بعد کی بعض تصاویر شیئرکی ہیں۔ان میں سعودی ولی عہد اپنی ٹیم کی شاندار جیت پر بے حد مسرورنظرآرہے ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی ولی عہد میچ کے اختتام پر اپنے بھائی کو گلے سے لگا رہے ہیں۔انھوں نے اپنے خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ یہ تاریخی میچ دیکھا ہے۔

ایک اورتصویر میں شہزادہ محمد ٹیلی ویژن سے مُنھ موڑتے ہوئے سجدہ شکربجالارہے ہیں اور ٹیم کی جیت کی خوشی میں سجدۂ شکر ادا کررہے ہیں۔

ولی عہد اورشہزادہ سعود کے ساتھ ان کے بڑے بھائی شہزادہ عبدالعزیز بھی موجود تھے جو مملکت کے وزیرتوانائی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سعودی عرب نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر کھیلوں کی دنیا کو حیران کردیا ہے۔

ارجنٹائن کی ٹیم فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 18 ویں مرتبہ نمودارہوئی ہے جبکہ سعودی عرب کے گرین فالکنز نے صرف چھٹی مرتبہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ارجنٹائن کی ٹیم کودوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا فیورٹ قراردیا جارہا تھا لیکن آف سائڈ اصول کی وجہ سے وہ پہلے ہاف میں تین گولوں سے محروم رہی ہے۔

سعودی کھلاڑیوں نے اس میچ میں بالخصوص دوسرے ہاف میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔انھوں نے یکے بعد دیگر دو گول کرکے ارجنٹائن کے خلاف اپنی برتری قائم کرلی اور یہ میچ کے اختتام تک برقراررہی ہے۔

اس حیران کن شکست نے ارجنٹائن کی ورلڈ کپ میں 36 میچوں کی فتوحات کے تسلسل کو بھی توڑدیا ہے۔ یہ اس کے اسٹاراسٹرائیکر لیونل میسی کا آخری عالمی کپ ٹورنا منٹ ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں