سعودی شہری پر جنگلی جانور کا خونی حملہ: واقعے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنگل میں واقع ایک ریسٹ ہاؤس میں شکاری پر ایک خونخوار جانور پر حملہ کر دیا تاہم شکاری کے ساتھیوں نے حملہ آور جانور کو قابو کر کے ساتھی کی جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق جنگلی جانور نے اس شخص کو زمین پر گرا دیا۔ قریب تھا کہ وہ اسے چیر پھاڑ کر کھا جاتے اسی اثنا میں اس کے ساتھی پہنچ گئے۔

واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب خون خوار جانور نے نوجوان شکاری پر حملہ کیا اور اسے ہڑپ کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے بہت سے دوست جو قریب ہی موجود تھے اسے چھڑانے اور شکاری جانور کو قابو کرنے میں کامیاب رہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو محکمے کے حکام کی نظروں سے گذری ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے کہ اس واقعے میں کسی قسم کی قانونی کی خلاف ورزی کی گئی ہے یا نہیں، کیونکہ حملہ کرنے والے جانور کو مار دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قصیم ریجن کی پولیس نے اس سے قبل بریدہ شہر کے ایک ریسٹ ہاؤس کے اندر سے 4 شیروں کو قبضے میں رکھنے پر شہریوں کو پکڑا تھا جو کہ ماحولیاتی قانون اور جنگلی حیاتیات ان کی مصنوعات کی اسمگلنگ کے انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں