سعودی فٹ بال سٹار الشہرانی ہسپتال سے رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

الشہرانی کے ایک سے زیادہ آپریشنز ہوئے، حالت اب مستحکم ہے: سعودی قومی ٹیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشہرانی اپنے پہلے میچ میں ہی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے تھے جہاں ان کے ایک سے زیادہ آپریشنز کئے گئے۔ سعودی قومی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اب ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر یاسر الشہرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے ویڈیو کلپ پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر بات چیت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی ہیں۔

الشہرانی کی جلد صحت یابی اور قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنے کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ لوگوں نے کہا حریف کلبوں کے کھلاڑیوں کے کچھ اقدامات کے نتیجے میں ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو نقصان پہنچا اور وہ زخمی ہوگئے جس سے ٹیم متاثر ہوئی ۔ صارفین نے سعودی ٹیم پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

الشہرانی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کے میچ کے آخری لمحات میں سٹیڈیم سے باہر جانے کے لیے اپنی ٹیم کے گول کیپر محمد ال اویس سے ٹکرا جانے کے بعد شدید زخمی ہو گئے تھے اور محمد البریق نے 98ویں منٹ میں ان کی جگہ میچ میں حصہ لیا تھا۔

اتوار کو کھلاڑی کو سرجیکل مداخلت کے دوسرے مرحلے سے گزارا گیا۔ ریاض میں نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ماہر طبی ٹیم نے ان کے چہرے کی ہڈیوں کی سرجری کی تھی۔

گرین ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ میں بتایا گیا تھا کہ "الشہرانی نے گزشتہ بدھ کو لبلبے کے آپریشن کے ساتھ سرجیکل مداخلت کا پہلا مرحلہ انجام دیا تھا۔ ٹیم نے اعلان کیا کہ الشہرانی کے دونوں آپریشن کامیاب ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ الشھرانی کی حالت مستحکم ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فالو اپ کیلئے طبی ماہرین روزانہ ان کے گھر جایا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں