عالمی سیاحتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا "بحیرہ احمر ریزارٹ" اور "عامرہ بازار" کا دورہ

املج کے چھپے ہوئے خزانوں کو دکھانے کے لیے ہر جمعہ کو "عامرہ بازار" لگایا جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے عالمی سیاحتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل زوراب پولولیکا شویلی کے ہمراہ بحیرہ احمر کا دورہ کیا جو کہ سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع دنیا کا سب سے پرجوش سیاحتی مقام ہے۔ .

الخطیب نے سیاحتی مقام "بحیرہ احمر منزل‘‘ یا ’ریڈ سی ڈیسٹی نیشن‘‘ کا دورہ کیا، یہ بین الاقوامی ریزورٹس کے درمیان وہ مقام ہے جہاں اگلے سال کے اوائل میں مہمانوں کے استقبال کے لیے کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ یہ ان ان دلکش منصوبوں میں سے ہے جو سعودی کمپنی "بحیرہ احمر گلوبل" کے زیر انتظام تیار کئے جا رہے ہیں۔

وزیر سیاحت نے منصوبے پر ہونے والی ترقی کی تعریف کی اور ڈیسٹی نیشن کے تمام حصوں کو جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا "ریڈ سی گلوبل" نے اس منصوبہ کو قابل تجدید توانائی پر انحصار کرتے ہوئے اپنایا ہے۔ یہ وہ منصوبہ ہے جو مملکت کی ماحول کو بچانے کی پالیسی کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ریڈ سی گلوبل" کا ’’انسان اور فطرت قابل ترجیح‘‘ کا نعرہ وہ آئیکن ہے جس پر ہر کسی کو مستقبل کی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ترقی کے نقطہ نظر سے عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی جانب سے ایسے منصوبوں کی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم سعودی وژن 2030 کے اہداف نہ حاصل کر لیں۔

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل پولولیکاشویلی نے اس زبردست منزل کے دورے کے دوران یہاں پر ہونے والے کام کو سراہا اور کہا اس طرح کے قابل تجدید توانائی کے تحت اپنائے گئے منصوبے سعودی عرب کو پوری قوت کے ساتھ عالمی سطح پر سیاحت میں سب سے آگے رکھیں گے۔

عالمی سیاحتی تنظیم کے وفد نے ’’عامرہ بازار‘‘ کا بھی خصوصی دورہ کیا۔ یہ مارکیٹ بھی ریڈ سی گلوبل کے سماجی اقدامات میں سے ایک کے تحت آتا ہے۔

سعودی وزیر الخطیب نے علاقے کے لوگوں کی جانب سے اس پراجیکٹ کی زبردست حمایت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ مارکیٹ شمال میں املج اور الوجہ کے شہروں کے درمیان پھیلی ہوئی ہے۔ ’’عامرہ بازار‘‘ میں نہ صرف مقامی مصنوعات کی نمائش ہوتی ہے بلکہ سعودی عرب کے ورثہ اور قدیم تاریخ کا تعارف بھی پیش کیا جاتا ہے۔

’’ریڈ سی گلوبل‘‘ کے سی ای او جان پگانو نے وزیر سیاحت کے منزل اور بازار کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ سیاحتی منصوبوں کے لیے وزارت سیاحت کا تعاون مسلسل جاری ہے۔ اگلے سال کام مکمل ہونے کے بعد یہاں مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا تاکہ سعودی سیاحت عالمی سطح پر آ جائے۔

ریڈ سی گلوبل کے چیف ایڈمنسٹریٹر احمد غازی درویش نے کہا کہ وزیر سیاحت اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے دورے کا ہم سب پر بہت اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہم وزارت کی جانب سے نہ رکنے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ان سماجی اقدامات سے بھی آگاہی دی جو ریڈ سی گلوبل خطے کو لوگوں کو پیش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ عامرہ بازار کا افتتاح "ریڈ سی گلوبل" کے زیر اہتمام 4 نومبر کو کیا گیا تھا اور یہ بازار ہر جمعہ کو لگایا جاتا ہے تاکہ املج کے چھپے ہوئے خزانوں کو ظاہر کیا جا سکے اور علاقے کے لوگوں کو ایک جگہ اور مدد فراہم کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں