اردن: خاتون ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی سے روک کر نوجوان کی جان بچا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کی ایک ٹریفک پولیس خاتون کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیل گیا ہے۔ یہ خاتون اہلکار دارالحکومت عمان میں ایک نوجوان کو ایک پُل کے اوپر سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے سے باز رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔

سارجنٹ علا الجالودی ایک اردنی شہری کو عمان میں پیپلز راؤنڈ اباؤٹ کے پل سے خودکشی کرنے سے باز رہنے پر آمادہ کرلیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردن کی خاتون پولیس اہلکار نے اس مسئلہ سے نمٹنے میں اپنی بہترین مہارت کا ثبوت دیا۔ اپنی جان گنوا دینے پر آمادہ شخص کو پُل کے اوپر سے کودنے سے روکنے کیلئے کافی تجربہ درکار تھا۔

شہریوں نے علا الجالودی کی اس شہری سے بات چیت کو بھی فلما لیا۔ بعد ازاں نوجوان کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ایک سرکاری سیکیورٹی ذریعے نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ سکیورٹی سروسز نے اس شخص کو خودکشی کرنے سے باز رہنے پر آمادہ کرلیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار علا الجالودی کو پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر شہرت نہیں ملی، اس سے قبل مہینوں پہلے اس وقت بھی سارجنٹ علا الجالودی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی جب اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے اس وقت حیران کردیا تھا جب وہ اپنے استقبال کرنے کے دوران علا الجالودی کی شاندار کارکردگی کا شکریہ ادا کرنے خود گاڑی سے نکل آئے تھے۔ علا الجالودی اپنی کارکردگی، زندہ دلی اور ہنسی کے حوالے سے معروف ہیں۔

اردن میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

یاد رہے کہ اردن کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اردن میں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال خودکشی کے 186 واقعات سامنے آئے جو 2020 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ تھے۔ 2020 میں 169 افراد نے خودکشی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں