بیت اللہ شریف کا گارڈ حسام الرفاعی جو زائرین کو چار زبانوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام میں ایک سکیورٹی اہلکار حسام الرفاعی نے اپنی صلاحیتوں سے حیران کردیا ہے۔ یہ سکیورٹی گارڈ چار زبانیں بولتا ہے اور ٓنے والے نمازیوں اور معتمرین کو چار زبانوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس نے یہ زبانیں مشق کرکے اور مسجد حرام میں آنے والے زائرین سے بات چیت کرکے سیکھ لی ہیں۔ حسام کے مطابق اب چار زبانیں سیکھ کر اسے آنے والے زائرین کو نقل و حرکت اور دیگر امور میں رہنمائی فراہم کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

الرفاعی نے العربیہ کو انٹرویو میں اپنے احساسات اور پانچ سال سے مسجد حرام میں کام کرنے کے اپنے تجربے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا یہ اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے لوگوں کے درمیان سے الگ کر کے مقدس ترین مسجد میں کام کرنے کا اعزاز دیا تا کہ میں آنے والوں کا خادم بن سکوں اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

پیش کی گئی ویڈیو میں سکیورٹی افسر "الرفاعی" کو مختلف قومیتوں کے زائرین کو ان کی زبانوں میں مسجد حرام میں جانے کی رہنمائی کرتے ہوئے، اور ان کو ان جگہوں تک لے جانے میں مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں