یوکرینی صدر زیلنسکی ٹائم میگزین کی 2022ء کی سال کی شخصیت قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی کو 2022ء کی سال کی شخصیت قراردیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے یوکرین کے عوام کو متاثر کیا اوروہ روس کے تباہ کن حملے کے خلاف مزاحمت کرنے کی جرآت پرعالمی سطح پردادوتحسین کے مستحق ٹھہرے ہیں۔

جریدے نے لکھا ہے کہ ’’سابق کامیڈین یوکرینی صدر نے روسی فوج کے بموں کی بارش کے بعد جنگ کے آغاز پردارالحکومت کیف کو چھوڑنے سے انکارکیا اورکیف سے نشریات میں اپنے ہم وطنوں کو مجتمع کیا اور اپنے جنگ زدہ ملک میں سفر کیا۔

منگل کے روز زیلنسکی نے یوکرین کے مشرق میں محاذِ جنگ کے قریب اپنے فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔

’’جنگ کے وقت کے رہ نماکی حیثیت سے زیلنسکی کی کامیابی نے اس حقیقت پرانحصار کیا ہے کہ ہمت لازوال اورابدی ہے۔یہ ہمت واستقامت حملے کے پہلے دنوں میں یوکرین کی سیاسی قیادت کے ذریعے پھیل گئی، کیونکہ سب کو احساس ہوا کہ صدر(زیلنسکی) ہرکہیں پورے قد سے کھڑے ہیں‘‘۔ٹائم نے 44 سالہ رہ نما کے کردارکو تسلیم کرتے ہوئے لکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک کو 2021 میں ٹائم کی ’’سال کی شخصیت‘‘ نامزد کیا گیا تھا۔گذشتہ سال کے دوران میں ان کی برقی کارساز کمپنی دنیا کی سب سے زیادہ مالی قدر کی حامل کمپنی بن گئی تھی۔

ٹائم نے سال کی شخصیت کی روایت کا آغاز 1927 میں کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں