سعودی عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹر کی باضابطہ لانچنگ

منصوبے کے تحت مملکت میں سالانہ 1200 وینٹی لیٹر تیار ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں تیارہ کردہ وینٹی لیٹر کی لانچنگ کر دی گئی ہے۔ ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں بروئے آنے والے یہ وینٹی لیٹر سعودی عرب میں مقامی انجینئیروں تیار کیا ہے۔

مقامی طور پر بنائے گئے اس اس وینٹی لیٹر کی سالانہ بنیادوں پر 1200 کی تعداد میں تیاری ممکن ہو گی۔

وینٹی لیٹر کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں وزیر سرمایہ کاری انجینئیر خالد الفالح اور نائب وزیر برائے صحت و ترقی و منصوبہ بندی انجینئیر عبدالعزیز الرمییح نے بطور خاص شرکت کی۔

اس نئی پراڈکٹ کی تیاری میڈ ٹرانک سعودی عرب اور الروواد ٹیکنیکل سسٹم کمپنی کے باہمی اشتراک سے ممکن ہوئی ہے۔ دونوں کمپنیوں کو وزارت سرمایہ کاری، وزارت صنعت و معدنی وسائل اور حکومتی پروکیور منٹ اتھارٹی کی مدد حاصل رہی۔

وینٹی لیٹرز سالانہ بنیادوں پر 1200 کی تعداد میں تیار کیے جائیں گے، جبکہ پہلے دو برسوں میں 46 فیصد ملازمین سعودی شہری ہوں گے۔ سعودی کارکنوں کے لیے روز گار کے مواقع کو بڑھایا جائے گا۔

کمپنیوں کی شراکت داری کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور طبی آلات کی مقامی طور پر تیاری کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں