بڑھتے ہوئے کرایوں سے بچیں، دبئی کی شاندار پراپرٹی مارکیٹ میں گھر خریدیں!

العربیہ انگلش کی جنیفر بل کی خصوصی رپورٹ زندگی کے اہم فیصلے سے متعلق رہنمائی آپ کو فراہم کرتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
6 منٹس read

دبئی بھر میں رہائشی کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں امارات کی پراپرٹی مارکیٹ بہت سے لوگوں کو کرائے میں سالانہ اضافے کا سامنا کرنے کے بجائے گھر خریدنے کے خوش کن خیال پر غور کرنے پہ اکسا رہی ہے۔

العربیہ کی نامہ نگار کے مطابق جائیداد مالکان نے ایک طویل عرصہ کاروباری مندے کا سامنا کیا ہے وہ حالیہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ کر کے فروغ پذیر مارکیٹ کے حالات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں یہ اضافہ 40 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

ایسے میں جہاں ایک طرف لوگ مزید چھوٹے گھروں اور سستے علاقوں کی تلاش میں ہیں وہیں بہت سے لوگ امارات میں مکانات بنانے میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ نومبر میں جائیداد کے لین دین میں خاصا اضافہ دیکھا گیا، پراپرٹی فائنڈر نے رواں ہفتے بتایا کہ سالوں میں پہلی بار 10,000 سے زیادہ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

تاہم جائیداد خریدنا ایک پیچیدہ مشق ہے اور پہلی بار گھر خریدتے ہوئے غلطی کا احتمال رہتا ہے۔

دبئی میں قائم پراپرٹی کمپنی ٹریگوننگ پراپرٹی کے ہیری ٹریگوننگ نے العربیہ انگلش کو بتایا ’’کہ کچھ ایسے اقدامات ہیں جن پر عمل کر کے جائیداد کی خریداری کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔‘‘

لوکیشن کا انتخاب

ہر بڑے شہر کی طرح دبئی میں بھی بہت سے اضلاع ہیں جو کافی متنوع ہیں۔ ٹریگوننگ نے کہا، "یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی تلاش کسی خاص علاقے تک محدود کر دیں، پھر اسی پر اپنی توجہ مرتکز کر دیں"۔

کسی علاقے کے انتخاب میں شامل عوامل بالکل سادہ ہو سکتے ہیں جیسے اس علاقے کا ظاہری جمال، لیکن عام طور پر یہ کافی نہیں ہوتا اور اسکولوں، کام یا یہاں تک کہ تفریح کے مراکز بھی خریدار کی ترجیحات کا حصہ ہوتے ہیں۔‘‘

’’اس لیے اپنی دلچسپی یا ضرورت کے حساب سے اپنی تحقیق کریں۔ جب آپ ایک علاقے کی نشاندہی کر چکیں تو سمجھیں کہ اب مزید تحقیق کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ کچھ لوگ شور شرابا نا پسند کرتے ہیں کچھ روز مرہ ضروریات کے لیے اپنے ارد گرد چھوٹا موٹا بازار چاہتے ہیں۔ اب اپنی انفرادی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے محل وقوع کا انتخاب کریں۔

مالی استطاعت کی جانچ

’’کیا آپ کے پاس نقد رقم ہے یا بینک نے آپ کو قرض یا رہن کی منظوری دے دی ہے؟"

یاد رکھیں کہ خریداری کی قیمت کا 4 فیصد محکمہ لینڈ میں ٹائٹل ڈیڈ title deed کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بروکر خرید قیمت کا دو فیصد جمع VAT بھی حاصل کرے گا۔ منتقلی اور NOCs کے لیے کچھ اور چھوٹے چارجز بھی ہیں۔ اگر آپ رہن( mortgage )کے ساتھ خریدتے ہیں تو 0.25 فیصد چارجز اس پہ بھی ہے۔ رقم کے معاملے پہ اطمینان حاصل کرلیں۔

ایجنٹ کی تلاش

ٹریگننگ آن لائن دیکھنے اور ایسے ایجنٹوں کو تلاش کرنے کا مشورہ دیتا ہے جن کی متعدد علاقہ جات میں لسٹنگ listing ہو "ایسے ایجنٹ آپ کو بہت سارے علاقے دکھانے اور عمارتوں کے بارے میں معلومات دینے کے قابل ہوں گے،" انہوں نے کہا "ایجنٹ سے بہت سارے سوالات پوچھیں اور انہیں اپنی ڈیمانڈ بالکل وضاحت کیساتھ سمجھائیں۔ ایک سے زیادہ ایجنٹوں سے رابطے میں رہنا زیادہ اچھا نہیں ہے اس صورت میں وہ آپ کے کام کو کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔ ایک اچھا ایجنٹ نہ صرف آپ کی مناسب ترین جائیداد تک رسائی کے عمل میں مدد کرے گا بلکہ وہ خرید و فروخت کے عمل میں بھی آپ کو مناسب رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔"

پیشکش دینے کا وقت

جب آپ کو وہ پراپرٹی مل جاتی ہے جو آپ کے تمام یا زیادہ تر معیارات پہ پوری اترتی ہے تو اب ایجنٹ کے سامنے اپنی پیشکش یعنی آفر رکھ دیں۔ ٹریگوننگ نے کہا کہ "پیشکش قابل عمل ہونے کی صورت میں ایجنٹ یہ پیشکش دوسری پارٹی یا ان کے بروکر کے سامنے رکھ دے گا۔" پیشکش کو رسمی (formal) بنانے کے لیے آپ کو 10 فیصد سکیورٹی چیک لکھنا ہو گا۔

معاہدے پر دستخط

اس کے بعد بروکر فروخت اور معاہدے کی شرائط و ضوابط طے کرتے ہوئے ایک معاہدہ (MOU) بنائے گا۔ "اگر آپ اس سے مطمئن ہیں تو اس پر دستخط کریں اور چیک دوسری پارٹی کے حوالے کر دیں" ٹریگننگ نے کہا۔ "اگر کوئی بھی فریق معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتا ہے تو اسے طے شدہ رقم کا 10 فیصد ادا کر کے اس سے آزاد ہو سکتا ہے"

اضافی کاغذی کارروائی

اگلے مرحلے میں کاغذی کارروائی کا بندوبست کرنا شامل ہے۔ "اس میں ماسٹر ڈویلپر سے NOC حاصل کرنا شامل ہے جو یہ تصدیق کرے کہ پراپرٹی پر کوئی فیس بقایا نہیں ہے،" ٹریگننگ نے کہا۔ "بینک کا کاغذی کام بھی دستخط کرنے سے پہلے ہونا چاہیے۔"

ڈیل مکمل کیجیے

منتقلی کے دن خریدار اور بیچنے والے ڈیل کرنے کے لیے محکمہ لینڈ یا ٹرسٹی کے دفتر میں ملتے ہیں۔ معاہدے پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اور رقوم ادا کر دی جاتی ہیں۔ ٹریگوننگ نے کہا، "سب کچھ درست ہونے کی تصدیق کرنے اور منتقلی کی منظوری کے بعد آپ کو نیا ٹائٹل ڈیڈ title deed ملے گا۔"
بس اس کے بعد آپ چابیاں پکڑیں اور جا کر اپنے گھر کے خواب کی تعبیر کو مجسم صورت میں دیکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں