العربیہ خصوصی رپورٹ

سال رفتہ جنگ، ورلڈ کپ اور محبوب قائد کی رحلت کے غم سے عبارت

31 دسمبر کو آٹھ ارب انسانوں کیساتھ آخری ملاقات طے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
13 منٹ read

سال 2022 بھی روانگی کے لیے تیاری پکڑ چکا۔ وہ سال جس میں عالمی سطح پر لاکھوں کی جانیں اور بد ترین معاشی ابتری سے دوچار کر دینے والی وبا کووڈ 19 کا خاتمہ دیکھا۔

یوکرین پر روسی حملے سمیت کئی سرحدی تنازعات، سیاسی سکینڈلز کو گواہ بنا، ایران میں تاریخی احتجاج کو ایک تحریک کی شکل میں ڈھلنے دینے کے لیے اپنے شب و روز مہیا کیے، برطانیہ میں حکومتوں کی تبدیلی کا بار بار ہونے کے واقعات نے برطانوی جمہوریت کا ایک نیا انداز پیش کیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید گرمی کی عالمی لہر کے علاوہ پاکستان میں بد ترین سیلاب کے علاوہ، اسی سال کے دوران فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد اور برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے طویل ترین دور شاہی کے بعد ملکہ کی سوئے عدم روانگی دیکھی۔ اسی سال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کا انتقال ہوا۔ یہ واقعہ امارات کے عوام کو مغموم کر گیا۔

جنوری 2022:

امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین کے مستقبل کے بارے میں باضابطہ مذاکرات جنیوا میں ہوئے۔ لیکن روسی صدر ولادی میر پیوتن کی طرف سے یوکرین پر چڑھائی کیے جانے کا اندیشہ بڑھ گیا۔

اس وقت اضطراب میں مزید اضافہ ہوا جب روسی حکام امریکہ اور نیٹو کے اجلاس میں ماسکو کی طرف سے ایسا وعدہ نہ کر سکے کہ یوکرینی سرحد کے ساتھ تعینات کی گئی اپنے افواج کا بڑا حصہ واپس بلا لے گا۔

اسی سبب یوکرین میں موجود امریکی سفارت کاروں کو اور امریکی سفارت خانوں میں موجود دوسرے عملے کو حکم دیا گیا کہ وہ یوکرین اور روس سے واپس پہنچ جائے۔

اسی ماہ جنوری کے دوران قازقستان میں بد امنی کی لہر اٹھی۔ جس نے جنوری کو خونی جنوری کے نام سے یاد کرنے کا جواز پیدا کر دیا۔ قازقستانی مظاہرین گیس کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرنے لگے تاکہ حکومت کو مجبور کر سکیں کہ گیس کی قیمتوں میں اضافےکو روک دے۔

جنوری 2022 میں ہی طاالبان کے زیر حکومت آچکے افغانستان کے لیے زلزلے کی وجہ سے بھی درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

5،6 شدت کے اس زلزلے کی وجہ سے افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں تباہی ہوئی۔ اینٹوں کے بنے گھر ملبے میں تبدیل ہو گئے۔

اسی مہینے ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے متحدہ عرب امارات میں کئی میزائل داغے تاکہ ابو ظہبی کو نشانہ بنا سکے۔ حوثیوں نے کروز اور بلیسٹک میزائل استعمال کیے۔ ڈرون طیاروں کو بھی میزائل حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔

اس حوثی حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ تاہم مزید میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے۔ جوابا علاقے اور دنیا کی سطح سے حوثیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

لبنان کے کافی شاپ کے مالک عبداللہ اسیسیی وہ پہلے شہری بن گئے جس نے ملک میں جاری مالی بحران سے تنگ آکر اپنی جمع کرائی گئی رقم نکلوانے کے خلاف احتجاجاً جمع کرائے ڈالر نکلوانے کی کوشش کی۔ کیونکہ حکومت نے بنکوں میں جمع کرائی گئی رقم نکلوانے کی حد مقرر کر دی گئی تھی۔

فروری 2022:

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا۔ ایسا حملہ جس سے عالمی سطح پر توانائی اور خوراک کے حوالے سے بحران کی بنیاد رکھ دی۔ لاکھوں افراد کو بے گھری پر مجبور کر دیا۔ اس سے قبل روس بار بار یوکرین پر حملہ نہ کرنے کا کہتا رہا لیکن بالآخر حملہ کر دیا۔

روس نے دعویٰ نے یوکرین کے قوم پرستوں کو غیر مسلح کیا جائے اور نیٹو میں توسیع کوروکا جائے۔ اب تک دونوں اطراف کے لاکھوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ نے ایک بڑی نقل مکانی دیکھی ہے۔

فروری کے دوران ہی عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ کووڈ 19 کے نو کروڑ اومیکرون وئیرنٹ تک سامنے آ چکے ہیں۔

مارچ 2022:

روسی فوجوں نے یوکرین کی گنجان آبادیوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا۔

' 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب' میں اداکار ولسمتھ کی طرف سے کامیڈین کرس راک کو سٹیج پر سرعام تھپڑ مار نے کی وجہ سے تقریب گہنا سی گئی۔

اسی ماہ طالبان نے افغانستان میں بچیوں کی سیکنڈری سطح کی تعلیم پر پابندی لگائی اور لیکن محض چند گھنٹوں بعد اس پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائل ٹیسٹ کی لانچنگ اور ٹیسٹ کیے۔ یہ میزائل امریکہ تک رسائی کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

دبئی نے ایکسپو 2020 کو چھ ماہ تک اس سال بھی جاری رکھنے کے بعد مکمل کیا۔ لاکھوں افراد نے اس ایکسپو کو دیکھا۔ یہ نمائش کووڈ 19 کے باوجود لوگوں کی دلچسی کا باعث بنی رہی۔

اپریل 2022:

لیبر پارٹی کے سابق رہنما جریمی کاربائین نے مہنگائی کے خلاف ڈاؤننگ سٹریٹ میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے نظر آئے۔ برطانیہ میں بھی مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا دی۔ امریکہ نے روسی صدر پیوتن اور ان کی بیٹیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد ختم ہو گئی۔ میان شہباز شریف نئے وزیر اعظم بن گئے۔

روسی وزیر اعظم ، ان کی اہلیہ اور بچوں کے علاووہ روسی کاابینی کے کئی ارکان پر بھی امریکہ کی طرف سے پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کووڈ کی ' لاک ڈاون' کے دنوں میں ' اپنی شراب ساتھ لاو' کے سلسلے میں گھر میں پارٹی کرنے پر پارلیمنٹ میں معافی مانگی۔

اپریل کے دوران ہی عمانویل میکرون نے فرانس کا صدارتی الیکشن جیتا۔ وہ پچھلے بیس برسوں میں پہلے لیڈر رہے جنہوں نے مسلسل دوسری بار صدارتی الیکشن جیتا۔ یمن میں دو ماہ کے لیے جنگ بندی مؤثر ہو گئی۔

مئی 2022:

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید بن آل نہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ چالیس دن کے لیے سوگ منایا گیا۔ ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو امارات کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

یوکرین مین امن کے لیے شہریوں اور تاجروں نے دن منایا۔ مزدروں کا عالمی دن بھی منایا گیا۔

جون 2022:

اسقاط حمل کے حامیوں نے نیو یارک میں احتجاج کیا۔ یہ احتجاج سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیا گیا۔ ترکی نے اپنا نام تبدیل کرکے ترکیہ قرار دینے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کو خط لکھنے کی تصدیق کی۔ یہ خط ترک وزیر خارجہ کی طرف سے لکھا گیا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنی حکمرانی کے ستر سال مکمل ہونے کے بعد بالکونی پر آ کر عوام کے لیے ہاتھ ہلائے۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا شہزادہ چارلس اور بہو کمیلا اور پوتا ولیم اور اس کی بیوی کیتھرائین بھی موجود تھیں۔ برطانیہ میں ملکہ کی حکمرانی کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات اس دعا کے ساتھ مکمل ہوئیں کہ' اللہ ملکہ کی حفاظت فرمائے۔'

جولائی 2022:

خوفناک گرمی کی لہر سامنے آئی۔ خشک سالی اور شدید گرمی کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگ گئی۔برطانیہ میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ امریکہ اور چین میں بھی سخت گرمی آئی۔

نیٹو ممالک نے سویڈن اور فن لینڈ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن مستعفی ہو گئے۔ جاپان میں ایک سابق وزیر اعظم انتخابی جلسے کے بعد قتل کر دیے گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے 74 ممالک تک پھیل جانے کا اعلان کیا۔

جو بائیڈن نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور عرب دنیا کے ساتھ توانائی کے ایشو پر بات چیت کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے سعودی شہر نی اوم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سعودی ولہ عہد کے مطابق شہر کی تعمیر پر پانچ سو ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

اگست 2022:

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے چین کی طرف سے غم وغصے کے اظہار اور چینی کی غیر معمولی جنگی مشقوں کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا اور تائیوان کے صدر تسائی این وین سے ملاقات کی۔ وہ پہلی امریکی سپیکر تھیں جنوں نے پچھلے 25 سال میں تائیوان کا دورہ کیا۔

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کر کے 49 فلسطینی شہید کر دیے۔ ان شہید ہونے والوں میں 17 فلسطینی بچے بھی شامل تھے۔

امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرینر کو منشیات کے جرم میں روسی عدالت نے 9 سال قید کی سزا دے دی گئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے سزا مسترد کر دی۔ ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لی۔ ان پر الزام ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاوس کا خفیہ ریکارڈ لے گئے ہیں۔

متنازع کتاب کے مصنف سلمان رشدی کو ایک لبنانی نژاد امریکی نوجوان نے چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

طالبان کے افغانستان پر قبضے کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ طالبان کے عسکری دستوں نے فتح کے جشن کے طور پر پریڈ کا انعقاد کیا۔ پریڈ میں پیدل دستوں کے علاوہ سائیکل سوار اور موٹر سائیکل سواروں نے بھی حصہ لیا۔

ستمبر 2022:

برطانیہ میں لز ٹرس نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کو نیا بادشاہ مقرر کر دیا گیا۔

ایران میں بے حجابی جے جرم کی مبینہ مرتکب بائیس سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد احتجاج شروع ہو گیا۔

احتجاج ابھی تک جاری ہے، سینکڑوں ایرانی مظاہرین ہلاک اور ہزاروں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ کئی کو سزائے موت سنا دی گئی۔

روس کی یوکرین کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران میں شدت، برطانیہ میں بجلی کے بلوں میں دوگنا اضافہ کرنا پڑ گیا۔ ہر جگہ افراط زر میں اضافہ ہو گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے تین سالہ عالمی وبا کووڈ 19 کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم مقرر کر دیا۔

اکتوبر 2022:

لز ٹرس نے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد ہی برطانیہ کی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ رشی سونک نئے وزیر اعظم برطانیہ منتخب ہو گئے۔ چھ ماہ کے دوران برطانوی کنزر ویٹو پارٹی کے پانچ وزرائے اعظم تبدیل ہوئے۔

روس نے یوکرینی علاقوں کو ریفرنڈم کے ذریعے روس میں شامل کیے جانے کے خلاف قرارداد ویٹو کر دی۔ چین ، بھارت اور برازیل نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

نومبر 2022:

اقوم متحدہ کے زیر اہتمام شرم الشیک میں موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے سربراہ کانفرنس۔

دنیا کی آباد 8 ارب ہو گئی۔ پچھلے گیارہ سال کے دوران عالمی آباد میں ایک ارب افراد کا اضافہ ہوا۔ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 شروع ہوا۔ قطر مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جہاں فٹ بال کا عالمی ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے۔

چین کے صدر شی مسلسل تیسری بار صدر بنے کے لیے کامیاب ہو گئے۔ کمیونسٹ پارتی نے آئین میں ترمیم کی منظور دے دی۔

دسمبر 2022:

چینی صدر کا سعودی عرب کا دورہ۔ ریاض خلیجی سربراہ کانفرنس کے علاوہ عرب سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات۔ متحدہ عرب امارات کی چاندا گاڑی 'راشد روور' چاند مشن پر روانہ۔

امریکی باسکٹ بال سٹار کو روس نے رہا کر دیا۔ رہائی ولی عہد محمد بن سلمان اور امارات کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

ارجنٹینا 36 سال بعد تیسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئین بن گیا، فرانس کو شکست دے کر عالمی چمپئین بننے والے ارجن ٹینا کو سعودی عرب کی ٹیم نے شکست دی تھی۔ مراکش کی ٹیم نے سپین کو شکست دینے کے بعد فلسطینی پرچم لہرا دیے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکہ کا پہلا دورہ۔ امریکہ نے 1،85 ارب ڈالر کے نئے فوجی امداد پیکج کی منظوری دے دی، اب یوکرین کو امریکی پیٹریاٹ میزائل بھی ملیں گے۔ مجموعی طور پر امریکہ یوکرین کو تقریباً بائیس ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

سال 2022 31 دسمبر کی آٹھ ارب انسانوں سے آخری بار کی ملاقات طے۔ پھر واپس نہیں آئے گا۔ بہت سی محبتوں کو مات اور موت دے گیا۔ دکھوں اور نفرتوں کو چھوڑ کر جانے کو تیار۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں