"میں تمہاری نوکرانی نہیں" ایئر ہوسٹس مسافر پر چیخ پڑی، ویڈیو وائرل

ایئر لائن "انڈیگو" کے سی ای او نے ایئر ہوسٹس کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا، ویڈیو لاکھوں افراد نے دیکھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے ایک ایئر ہوسٹس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جس کی ایک مسافر نے اس قدر توہین کر دی کہ یہ ایئرہوسٹس مسافر پر چیخنے پر مجبور ہوگئی۔ ایئر ہوسٹس نے چیختے ہوئے کہا "میں تمہاری نوکرانی نہیں ہوں‘‘۔ انڈین ایکسپریس اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو کلپ استنبول سے نئی دہلی جانے والی پرواز کا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

ویڈیو کے پھیلنے کے بعد، ایئر لائن انڈیگو کے سی ای او نے ویڈیوکلپ میں نظر آنے والی ایئر ہوسٹس کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ اس منظر کو ایک مسافر نے فلمایا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کلپ کو لاکھوں افراد نے دیکھ لیا ہے۔ ایئر ہوسٹس مسافر کو کہ رہی "میں تمہاری نوکرانی نہیں ہوں"۔ ویڈیو سے متغلق ٹوئٹر پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او نے کہا "جیسا کہ میں نے پہلے کہا، فلائٹ کا عملہ بھی لوگ ہیں "۔

یہ واقعہ 16 دسمبر کا ہے جب ایک مسافر نے فوڈ سروس کے بارے میں شکایت کی اور اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون میں سے ایک پر بہت غصہ کیا۔ خاتون خاموشی سےکھانا پیش کرنے کیلئے صبر کرنے اور اصول بتانے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم مسافر اپنی بات پر بضد رہا تو ائیر ہوسٹس کو بھی غصہ آگیا اور اس نے جذباتی ہوکر مسافر کو کھری کھری سنا دی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر نظر آ رہا اور ایئر ہوسٹس مسافر سےبات کرتے ہوئے کہ رہی ہے "میری ساتھی میزبان آپ کے رویے کی وجہ سے روتی ہوئی داخل ہوئی ہے‘‘ چنانچہ دونوں میں شدید بحث و مباحثہ ہوا، مسافر کی آواز بلند ہوئی: "تم چیخ کیوں رہی ہو؟ مت چیخو..."، میزبان نے جواب دیا: "میں چیخ رہی ہوں کیونکہ تم نے بھی ایسا ہی کیا ہے " تو مسافر کہتا رہا: "چپ رہو..."۔ جواب میں ائیر ہوسٹس نے کہا "تم چپ کرو..."!

واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے، کمپنی "انڈیگو" نے کہا کہ حادثہ پرواز 12 سکس ای میں پیش آیا۔ مسئلہ کچھ مسافروں کے منتخب کردہ کھانے سے متعلق تھا۔ کمپنی نے کہا ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہیں، اور ہم ہمیشہ انہیں ایک خوشگوار اور پریشانی سے پاک سفر فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کی تصدیق کرنا چاہیں گے کہ مسافروں کی سہولت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

کمپنی کے صدر نے اپنی طرف سے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ معاملہ اس بریکنگ پوائنٹ پر پہنچ گیا ہوگا کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔ میں نے کئی سالوں سے طیارے کے عملے کو تشدد اور توہین کا نشانہ بنتے دیکھتا آرہا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں