ہفتہ کو سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور دھند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے آج بروز ہفتہ کے روز جازان اور عسیر کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق تبوک کے ساحلی علاقوں اور مملکت کے مشرقی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مرکز کو توقع ہے جازان، عسیر، الباحہ، مکہ المکرمہ کی بلندیوں اور المدینہ المنورہ، شمالی سرحدوں، الجوف کے علاقوں کے کچھ حصوں، تبوک، حائل ، القصیم اور ریاض میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ شمالی، مشرقی اور وسطی علاقو ں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

موسمیاتی مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ احمر کے اوپر سطحی ہواؤں کی حرکت شمالی اور وسطی حصوں میں 15-35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سے شمال مغرب کی طرف ہے۔ جنوب مغرب سے شمال مغرب میں یہ رفتار 20-40 کلومیٹر گھنٹہ ہے اور جنوبی حصے میں یہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں