سعودی عرب کو کیسے بادلوں نے ڈھانپ لیا، دیکھئے خلا سے لی گئی ایک تصویر

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ہے: قومی موسمیاتی مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی نے زمین کی خلا سے لی گئی 23 دسمبر 2022 کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سعودی عرب کو بادلوں نے ڈھانپ رکھا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ تصویر سیٹلائٹ ’’ڈسکور‘‘ نے لی ہے۔

سعودی عرب میں نیشنل میٹورولوجیکل سنٹر کے ذریعہ جاری کی گئی موسم سرما کے دوران آب و ہوا کی موجودہ صورتحال کی رپورٹ کے مطابق اس سردیوں میں سعودی کے کئی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاض ، الجوف ، اور مکہ مکرمہ کے علاقے کے کچھ حصوں، مدینہ منورہ، القصیم، حائل، مشرقی خطے اور شمالی سرحد کے کچھ علاقوں میں اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آب و ہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق طویل عرصہ کے بارش کے ڈیٹا کا جائزہ لیکر بتایا گیا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں زیادہ بارش ہونے کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں