سعودی عرب میں موسیقی کی راتوں کو دوسرا سیزن شروع ہونے کے قریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں درعیہ نائٹس کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔ ٹکٹوں کی فروخت ویب سائٹ کے ذریعے ہو رہی ہے۔ درعیہ نائٹس سیزن کا آغاز جمعرات کے روز کیا گیا۔

درعیہ نائٹس کا دوسرا سیزن یکم جنوری سے شروع ہو گا اور 22 فروری تک جاری رہے گا۔ اس سیزن میں شائقین کو درعیہ نائٹس کے دوران ایک منفرد تجربے سے گذارا جائے گا۔

ہر عمر کے شائقین کے لیے گلوکاری اور موسیقی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں براہ راست پرفارمنس بھی شامل ہو گی۔

موسیقی کی ان راتوں ک دوران کیفے اور ریستورانوں پر ناو نوش کا بھی بھر پور اہتمام ہو گا۔ اس درعیہ نائٹس سیزن 2 میں سعودی عرب سے باہر سے بھی مہمانوں کی آمد کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ یہ مہمان الیکٹرانک ٹکٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں