نیوم: دنیا کے جدید ترین رہائشی، سیاحتی اور تجارتی منصوبے میں پیش رفت جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پانچ سو ارب ڈالر کی لاگت سے سعودی عرب کے نئے شہر نیوم کا منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔ بڑے سیاحتی اور تجارتی نیوم شہر کی تعمیر کا منصوبہ 2030 کے ویژن کا اہم حصہ ہے۔ نیوم کا اہم منصوبہ 'سندھالہ' امکانی طور پر 2024 سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھول سکے گا۔

اس امر کا اظہار ایک وڈیو فلم میں کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نیوم کی تعمیرات کے مختلف گوشے وا کیے گئے ہیں۔ جن میں 'دا لائن'، 'تروجینا' اور 'سندھالہ' کے منصوبوں پر جاری کام کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔

تین منٹ کے اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کھدائی سے لے کر بحر احمر کے کنارے تعمیرات تک کے سارے مراحل زیر عمل ہیں۔ یہ ایک شاہکار منصوبہ ہے۔ جو مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے، پائیداری، معیار اور جدت کا مظہر ہے۔

اس کا 95 فیصد حصہ قدرتی اور فطری ماحول کا حصہ رہے گا، حتیٰ کہ اس میں جنگلی حیات کو بھی واپس اپنے فطری ماحول میں رہنے کے امکانات سے نوازا جا رہا ہے۔

اس کے ماسٹر پلان پر ہر روز پیش رفت ہو رہی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔ بلا شبہ یہ شہر سیاحوں کو ایتھینز اور مناکو ایسے قدیمی مناظر اور قدرتی مظاہر سے بڑھ کر ایک امتزاج پیش کرے گا۔

سیاحوں کی آمد کی ابتدا امکانی طور پر اگلے سال سے یعنی 2024 میں ہو جائے گی۔ کہ اس وقت تک نیوم سے جڑے بعض حصے تیار ہو جائیں گے۔

بحر احمر کے لیے ایک بڑا گیٹ وے سندھالہ تقریباً 2000 متفرق بحری حیات کا مرکز ہے۔ ویڈیو میں زیر عمل تروجینا کے پہاڑی مرکز کے سلسلے میں تعمیراتی پیش رفت کا بھی پتہ چلتا ہے۔

تروجینا خلیجی ممالک میں پہلا بڑا اور پہاڑی کھیل کا آوٹ ڈور مرکز ہو گا۔ 2029 میں جی سی سی کی ایشینن سرمائی کھیلوں کا میزبان بنے گا۔ اس بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ میں 32 ملک حصہ لیں گے۔

'دا لائن' جہاں کے شہری 170 کلو میٹر کے اس شہر میں مکمل طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے یہ دنیا کا جدید ترین شہر ہو گا۔

وڈیو میں دو ہزار بائیس میں حاصل کی گئی ان کلیدی کامیبابیوں کا بھی ذکر ہے جن میں نیوم شہر کی مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنی کا قیام بھی شامل ہے۔ 2022 میں ہی نیوم کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنے والے ادارے 'اینووا' کا آغاز کیا گیا۔

اسی 2022 کے سال کے دوران نیوم کے ساحلی کھلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں 25 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ 2022 میں ہی بین لاقوامی معیار کے ہوٹل کے ساتھ پارٹنر ہوئی۔ دبئی اور لندن سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا

گویا ایک ہمہ جہت قسم کی پیش رفت نیو شہر کی تعمیرات اور اس سے جڑے دیگر منصوبوں کے لیے جاری ہے۔ جو وژن 2030 میں رنگ بھرنے کی تیاری کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں